ٹویٹر
ٹویٹر ایک سماجی ویب سائٹ ہے۔ یہ سماجی رابطے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اس کا آغاز 2001ء میں ہوا۔ دنیا بھر میں اس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد 300000000 کے قریب ہے۔ اس جبالہ کے ذریعے آپ دوسرے لوگوں کو مختصر پیغا مات بھیج سکتے یا کسی اور کی طرف سے بھیجا گیا پیغام پڑھ سکتے ہیں۔ ان مختصر پیغامات کو ٹوئیٹس کہا جاتا ہے۔ اس موقع کے صارفین کو ایک سہولت ملتی ہے کہ وہ اپنے پروفائل میں وقتاً فوقتاً ایسے پیغامات بھیج سکیں (مختلف زبانوں میں، جن میں اردو بھی شامل ہے) جو 280 حروف کے اندر ہوں۔ یہ پیغامات موبائل کے ذریعے بھی بھیجے جا سکتے ہیں اور پڑھے بھی جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بلاگ ہے، تو آپ اپنے ٹویٹر کھاتے میں اپنے بلاگ کا ربط شامل کر سکتے ہیں، جس سے یہ ہوگا کہ جب بھی آپ اپنے بلاگ پر کوئی پوسٹ کریں تو خودکار طور پر بلاگ پوسٹ کا عنوان اور پوسٹ کے چند ابتدائی جملے، بلاگ پوسٹ ربط کے ساتھ آپ کے ٹویٹر پروفائل پر شائع ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح کسی فورم کے مخصوص زمرہ جات کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ ٹویٹر کے استعمال کنندگان کسی بھی صارف کے پیغامات کو جنہیں ٹویٹس کہا جاتا ہے کی پیروی کر سکتے ہیں۔
![]() | |
اسکرین شاٹ
فائل:Twitter Home Page (Moments version, countries without dedicated feed).png The default page shown to logged-out users | |
سائٹ کی قسم | سماجی رابطہ کاری خدمات |
---|---|
دستیاب | کثیر لسانی |
قیام | مارچ 21، 2006 |
علاقہ خدمت | Worldwide, except blocking countries |
مالک | Twitter, Inc. |
مؤسس | |
سی ای او | پراگ اگروال (CEO)[1] |
ویب سائٹ | twitter |
اندراج | درکار ہے |
صارفین | 229 ملین ماہانہ فعال صارفین (2022) |
آغاز | جولائی 15، 2006 |
موجودہ حیثیت | فعال |
Native client(s) on | |
تخلیقی زبان | |
[2][3][4][5][6][7][8] |
حوالہ جاتترميم
- ↑ "Twitter CTO Parag Agrawal will replace Jack Dorsey as CEO". cnbc.com. November 29, 2021.
- ↑
- ↑ "US SEC: FY2021 Form 10-K Twitter, Inc.". U.S. Securities and Exchange Commission. اخذ شدہ بتاریخ March 27, 2022.
- ↑ "Twitter – Company". about.twitter.com. اخذ شدہ بتاریخ July 30, 2019.
- ↑
- ↑ Humble، Charles (July 4, 2011). "Twitter Shifting More Code to JVM, Citing Performance and Encapsulation As Primary Drivers". InfoQ. اخذ شدہ بتاریخ January 15, 2013.
- ↑
- ↑ Lauren Feiner (28 April 2022). "Twitter reports user bump, revenue miss for Q1, days after accepting Musk's takeover bid". CNBC.
ویکی ذخائر پر ٹویٹر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |