ٹوتھ پیک (انگریزی: Toothpick) پلاسٹک یا لکڑی کا چھوٹا سا تنکا جس سے دانتوں کے اندر پھنسے ہوئے خوراک کے زرّات نکالے جائیں[1] ہوتا ہے۔ جو ٹوتھ پیک آج ہم استعمال کرتے ہیں وہ یا تو پلاسٹک کی بنی ہوتی ہے یا پھر لکڑی کی۔ لمبے عرصے کے توقف میں جب ہم ٹوتھ پیک کا استعمال کرتے ہیں اور دھیرے دھیر اپنے دانتوں کی صفائی کرتے ہیں تو اس میں کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ لیکن اگر کئی بار ٹوتھپک کا استعمال کرتے ہیں اور بہت طاقت لگا کر دانتوں اور مسوڑھوں کو صاف کرتے ہیں تو یہ ہمارے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔[2]

ٹوتھ پیک ایک گلاس میں رکھے ہوئے ہیں۔ جب کہ گلاس لِٹا دی گئی ہے۔


ممکنہ نقصانات

ترمیم

یہ انیمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ کئی بار ٹوتھ پیک کو استعمال کرتے وقت ہم اسے چبانے لگتے ہیں، جو لکڑی یا پلاسٹک کی بنی ہوتی ہے۔ اس سے دانتوں کے انیمل کو نقصان پہنچتا ہے۔ یہ جڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ٹوتھ پیک کے لگاتار استعمال سے مسوڑھے اپنی جگہ سے کھلنے لگتے ہیں جس سے دانتوں کی جڑیں کھل جاتی ہیں۔ اس سے دانتوں کی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور کئی بار اس میں درد بھی ہوتا ہے۔ دانت کی چمک ختم ہو سکتی ہے۔ ہم ٹوتھ پیک کا روز استعمال کرتے ہیں تو یہ دانتوں کی چمک (جو دانتوں کو کیویٹی یا سڑن سے بچانے کے لیے استعمال کی گئی ہوتی ہے) کو ختم کر دیتا ہے۔ اس سے سانس کی بدبوٹو بڑھ سکتی ہے۔ ٹوتھ پیک کا استعمال ہم دانتوں کے بیچ میں پھنسی گندگی کو صاف کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ لیکن اگر یہ کھانا زیادہ دیر کے لیے دانتوں کے بیچ میں رہ جائے اور اسے ٹٹوتھ پیک سے صاف کیا جائے تو اس سے منھ سے بدبو آنے لگتی ہے۔[3]

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جدید ٹوتھ پیکوں کے مقابلے میں مسواک کا استعمال زیادہ اثر انگیز ہے اور یہ دانتوں کی صفائی اور ان کے رکھ رکھاؤ کے لیے بہت مفید ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم