ٹومب ریڈر (ویڈیو گیم 2013)

فائل:TombRaider2013.jpg
ٹومب رایڈر 2013

تعارف

ترمیم

ٹومب ریڈر ایک ایکشن ایڈونچر پلیٹ فارم ویڈیو گیم ہے۔ ٹومب ریڈراسکوئر اینکس کی طرف سے جاری ہوا ہے اور ٹومب ریڈر فرنچائز کرسٹل ڈائنامکس کی طرف سے تیار کیا گیا پانچواں ٹومب ریڈر گیم ہے۔ اس گیم کی کہانی اور طرز ٹومب رایڈر سیریز کے گذشتہ گیمز کے برعکس حقیقی کہانی پر مشتمل ہے، اس لیے اسے ٹومب ریڈر کا دوسرا جنم (ری بورن) بھی کہا جا رہا ہے۔ اس گیم کے نئے تسلسل (سیریز) میں قیادتی کردار لارا کرافٹ کی نئے روپ اور نئی طرز میں تعمیر نو کی گئی ہے جو اس کے اصل کردار سے بالکل الگ ہے۔[1][2] ٹومب ریڈر گیم 5 مارچ 2013 کو ایکس باکس 360، مائیکروسافٹ ونڈوز اورپلے اسٹیشن 3 کے لیے ریلیز ہوا۔

ٹومب ریڈر گیم کی ریلیز کے اڑتالیس گھنٹے میں دس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں اور دنیا بھر میں اس کی 34 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اور اب بھی ہو رہی ہیں۔ 2008 میں ٹومب ریڈر پاتال کی ریلیز کے بعد کرسٹل ڈائنامکس نے ٹومب ریڈر کی نئی سیریز کا کام شروع کر دیا تھا اور ٹیم کے مشترکہ فیصلہ تھا کہ ٹومب ریڈر کو مکمل طور پر ری بوٹ (دوبارہ نئے سرے سے تخلیق کیا جائے)۔ ٹومب ریڈر 2013 کی کہانی جاپان کے یماتائی جزائر میں حادثاتی طور پر پھنس جانے والی لڑکی لارا کرافٹ پر مبنی ہے جو وہاں سے فرار ہونے اور اپنے دوستوں کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ جنہیں مخالف گروہ کی طرف سے شکار کیا جا رہا ہے۔ اس گیم کا مرکزی خیال کردار لارا کرافٹ اپنی بقا اور اس جزیرہ سے فرار کا راستہ کھوجنے کی کوشش کرتی ہے۔

گیم کا انداز

ترمیم

ٹومب ریڈر ایکشن، ایڈونچر، تلاش اور بقا کے میکینکس پر مشتمل ایک پلیٹ فارم گیم ہے۔ ٹومب رایڈر سیریز کی طرز یعنی سہہ البعادی (تھری ڈی) اور تیسرے شخص کی نظر سے کھیلا جانے والا (تھرڈ پرسن شوٹر) گیم ہے۔ جس میں کھلاڑی مرکزی کردار لارا کرافٹ کا کنٹرول سنبھالتا ہے۔۔ کارل سٹیورٹ کے مطابق اس گیم کی پوری مہم 12 اور 15 گھنٹے کے درمیان کھیلی جا سکتی ہے۔[3] اس گیم میں کھلاڑی مرکزی کہانی کے ساتھ جزیرہ کو کھوجنے اور جزیرہ کی جگہوں پر نظرثانی کا موقع ملے گا یعنی وہ اس جزیرہ میں مشن میں واپس پلٹنے یا راستہ بدلنے کی کوئی قید نہیں، گیم میں کھلاڑی کہیں بھی جا سکتا ہے اور ایک ہی جگہ وہ دوبارہ آکر کسی ادھورے کام کو پورا کر سکتا ہے۔[4]

کہانی

ترمیم

مرکزی خیال

ترمیم

اس گیم کی کہانی مرکزی کردار اور آثار قدیمہ کی ماہر لارا کرافٹ کے گرد گھومتی ہے، ہے۔ جو ریسرچ سے جاپانی کی قدیم گمشدہ یماتائی ریاست کا جزیرہ کھوج نکالتی ہے اور یماتائی ریاست کی شاہی نسل کے آخری نیشی مورا خاندان کو اس بات پر قائل کرتی ہے کہ آثار قدیمہ کی ایک ٹیم اس جزیرہ کی تلاش میں بھیجیں، تاکہ وہ اپنی گمشدہ ریاست پھر سے پاسکیں۔ آٹھ افراد پر مشتمل مہم اس جزیرہ کی کھوج میں نکلتی ہے مگر حادثہ کا شکار ہوجاتی ہے، ان کا جہاز تباہ ہوجاتا ہے اور وہ اس جزیرہ میں پھنس جاتے ہیں جہاں پہلے سے ہی انجان لوگوں کا ایک گروہ سرگرم عمل ہے اور اس جزیرہ پر آنے والے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہے۔

کردار

ترمیم
کردار معلومات
لارا کرافٹ اس گیم کا مرکزی کردار، جو ایک 21 سالہ گریجوئٹ نوجوان اور حوصلہ مند آثار قدیمہ کی ماہر ہے۔ شروع میں اس کا کردار بھولی اور کمزور لڑکی کے طور پر پیش کیا ہے، لیکن جزیرہ میں درپیش آنے والی مشکلات اسے کٹھور بنادیتے ہیں۔ اور وہ اپنی اور اپنے دوستوں کی بقا کے لیے دشمنوں کا خاتمہ کرتی ہے۔
کانراڈ روتھ اینڈورینس نامی جہاز کے کپتان ہیں، وہ لارا کے والدین کے دوست تھے اور ان کے بعد ایک طویل عرصے سے لارا کے سرپرست بھی تھے، اس گیم میں وہ لارا کرافٹ کی وقتا فوقتا مدد اور راہنمائی کرتے رہتے ہیں اور آخر کار لاراکرافٹ کی جان بچاتے ہوئے مرجاتے ہیں۔
سمانتھا نیشی مورا (سیم) لارا کرافٹ کی اچھی دوست اور نیشی مورا خاندان کی رکن بھی ہے، جو اس مہم کو ایک دستاویزی فلم کے لیے ریکارڈ کر رہی ہے- وہ اس جزیرہ کی ریاست یماتائی کی ملکہ ہمیکو کی اولاد سے ہے، اس گیم میں وہ متھیاس نامی ایک جنونی اور پاگل شخض اور جزیرے کی ایک طویل وقت کے باشندے کے ہاتھوں اغوا ہوجاتی ہے، جو یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ اس جزیدہ سے فرار ہونے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ملکہ ہمیکو کی روح کو اس کی نسل میں منتقل کر دیا جائے۔
ڈاکٹر جیمز وائٹ مین مشہور ماہر آثار قدیمہ ہیں جو اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ "وائٹ مین ورلڈ" نامی آثار قدیمہ کے ایک ٹی وی شو کے میزبان تھے، مگر دیوالیہ پن کے بعد مشکل وقت گزار رہے تھے۔ وہ شہرت اور دولت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار تھے اس لیے اس مہم کا حصّہ بنے۔ وہ لارا کرافٹ کی ریسرچ کے قائل تھے مگر رفتہ رفتہ شک اور وہم میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور اس گیم میں وہ دھوکا دے کر مخالف گروہ سے مل جاتا ہے مگر سامورائی پہرے داروں کے ہاتھوں ہلاک ہو جاتاہے۔
ایلیکس ویس لارا کا دوست اور اینڈورینس جہاز کا ٹیکنیشن ہے، جو ایک الیکٹرونک ایکسپرٹ بھی ہے، وہ گیم میں باہری دنیا سے ریڈیو سگنل پر رابطہ کرنے کے لیے لارا کی مدد کرتا ہے، وہ لارا کو پسند کرتا تھا اور اس گیم میں لارا کو بچانے کے لیے اس کے تعاقب کرنے والوں کو روکنے کے لیے دھماکا سے اُڑا کر خود کو قربان کردیتا ہے۔
جوسلین رائیس ایک طلاق یافتہ اور 4 سالہ بچی علیشہ کی ماں ہے، جو اینڈورینس جہاز کی مکینک ہے، جوسلین کا کردار ایک متلوّن مزاج اور اس مہم کی تباہی کی ذمہ دار لارا کرافٹ کو مانتی ہے اور اس کے ہر نظریہ کی حقانیت میں شک و شبہ کا اِظہار کرتی ہے۔ اس جزیرے سے نکلنے کے لیے لارا کی مدد سے کشتی تیار کرتی ہے۔
یوحنا مایاوا اینڈورینس جہاز کا باورچی ہے، وہ ایک مچھیرا بھی ہے، جو لارا کا بہت اچھا دوست ہے اور اسے لٹل برڈ کہہ کر پکارتا ہے جو یہ مانتا ہے کہ اس جزیرہ کسی مافوق الفطرت قوت کے زیرِ سایہ اور یہ سب ملکہ ہیمیکو کی بددعا کی وجہ سے ہے۔
اینگس گرمالڈی (گِرم) گلاسگو کا رہنے والا جہازراں ہے، جس نے روتھ اور لارا کے والد کے ساتھ ساتھ نے کئی سال کام کیا تھا، اس گیم میں اور وہ لارا کرافٹ کی جان بچاتے ہوئے مرجاتا ہے۔
متھیاس سولاری گروپ کا راہنما اور اس گیم کا ولن ہے، جس نے اپنی زندگی کے 31 سال اس جزیرہ میں قید گزارے اور وہ یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ اس جزیدہ سے فرار ہونے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ملکہ ہمیکو کی روح کو اس کی نسل میں منتقل کر دیا جائے۔ اسی لیے وہ سیم کو اغوا کرتا ہے اور لارا کے ساتھیوں کو جان سے مارتا ہے۔ اور گیم کے آخر میں لارا کرافٹ اس کا خاتمہ کرتی ہے۔

منظر کشی

ترمیم

ٹومب ریڈر گیم کی پوری کہانی جاپان کے ساحل سے دور یماتائی نامی جزیرے پر محیط ہے، جو شیطانی مثلث (ڈریگن ٹرائی اینگل) کے جزائر میں سے ایک ہے۔ اس جزیرہ پر کبھی ایک ریاست قائم تھی جس کی ملکہ ہیمیکو کو سورج ملکہ کہاجاتا تھا، جاپانی روایتوں کے مطابق ملکہ ہیمیکو شامانسٹک ماورائی قوتوں کی مالکہ تھی، جس سے وہ موسموں کو اپنے کنٹرول میں کرلیتی تھی، ملکہ ہیمیکو کی موت کے بعد اس جزیرہ میں عجیب و غریب پراسرار واقعات ہونے لگے، اس جزیرے کے اردگرد گزرنے والے جہاز مسلسل حادثہ کا شکار ہونے لگے اور اسے ملکہ ہیمیکو کی بددعا سے منسوب کیا جانے لگا۔ گیم کھیلتے ہوئے کھلاڑی کو اس جزیرہ پر یماتائی ریاست کے مدفون آثار کے ساتھ ساتھ عہد قدیم کے اور پرتگیزی تاجر بحری جہازوں، امریکی میرینز اور جاپانی فوجی جہازوں کے تباہ شدہ ملبے بھی دیکھنے کو ملیں گے، اس جزیرے کے جنگلوں میں خرگوش اور ہرن بھی ہیں جنہیں لارا کرافٹ شکار کرکے اپنا پیٹ بھر سکتی ہے اور بھیڑئے بھی ہیں جو لارا کرافٹ کو شکار کرسکتے ہیں۔ اس جزائر پر سولاری نامی مجرموں اور دہشت گردوں کا ایک گروپ بھی بستا ہے جو دراصل ،مختلف ادوار میں جہاز کی تباہی کے زندہ بچ جانے والے لوگ ہیں۔ دوسری جانب سامورائی پہرے دار ہیں جن کا سردار اونی نامی ایک دیو ہے جو ملکہ ہیمیکو کی خانقاہ کی حفاظت کرتے ہیں۔

خلاصہ

ترمیم

گیم کی ابتدا میں لارا کرافٹ اینڈوریس جہاز میں سوار ہے اور اپنی پہلی مہم یماتائی کی گمشدہ ریاست کی تلاش کی تیاری کر رہی ہے۔ وائٹ مین کے مشورے کے برخلاف اس کی تجویز کردہ راستے پر مہم جو کا یہ جہاز جاپان کے مشرق میں ڈریگن ٹرائی اینگل میں پہنچ جاتا ہے اور خوفناک طوفان میں پھنسنے کے بعد جہاز تباہ ہوکر دو حصّوں میں تقسیم ہوجاتا ہے، جہاز پر سے زندہ بچ جانے والے ایک ویران جزیرے کے ساحل پر پہنچتے ہیں اور لارا جو طوفان کے دوران سمندر میں جاگرتی ہے دوسری جانب ایک ساحل پر پہنچتی ہے۔ جہاں وہ دور اپنے ساتھیوں کو دیکھ کرآواز دیتی ہے مگر وہ لارا کو سُن نہیں پاتے اور اتنے میں ایک عجیب، جنگلی آدمی لارا پر حملہ کرتا ہے اور وہ بے ہوش ہوجاتی ہے۔

لارا کی جب آنکھ کھلتی ہے تو وہ ایک غار میں خود کو اُلٹا لٹکا پاتی ہے اس کے آس پاس لاشیں لٹکی ہوتی ہیں، وہ خود کو ہلا جلاکر اپنے آپ کو اس بندھن سے آزاد کرتی ہے اور نیچے غار کے فرش پر گر کر زخمی ہوجاتی ہے، غار میں موجود لٹکتی لاشیں اور ہڈیوں کے ڈھیر خوفناک منظر پیش کر رہے ہوتے ہیں، لارا وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتی ہے تو وہی جنگلی آدمی اس کا پیچھا کرتا ہے مگر غار کے پتھروں کے نیچے دب کر وہ ہلاک ہوجاتا ہے۔ لارا کرافٹ اس غار سے باہر نکل کر اپنے ساتھیوں کی تلاش میں نکل پڑتی ہے، اسے جنگل میں اپنی دوست سیم کا بیگ پڑا ملتا ہے جس سے وہ ویڈیو کیمرا، ماچس اور ریڈیو واکی ٹاکی لے لیتی ہے۔ ریڈیو سے وہ رابطہ کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر کوئی جواب نہیں ملتا، اس دوران اسے ایک لاش سے تیر کمان ملتا ہے، جس سے وہ ہرن کا شکار کرکے اپنے کھانے کا بندوبست کرتی ہے، پھر اُسے ایک مکان سے کلہاڑی ملتی ہے جسے وہ اوزار کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ مزید تلاش و بسیار کے بعدآ خر اس کی ملاقات اپنی دوست سیم سے ہوجاتی ہے، جس کے ساتھ متھیاس نامی ایک شخص بھی ہوتا ہے، جو مسافر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ سیم متھیاس کو یماتائی ریاست اور ہیمیکو ملکہ کے روایات سنا رہی ہوتی ہے اسی دوران لارا کو نیند آجاتی ہے جب وہ بیدار ہوتی ہے تو متھیاس اور سیم کہیں نظر نہیں آتے۔

لارا سیم کی تلاش میں جنگل کی طرف جاتی ہے اور اس کا پیر ایک جانور پکڑنے والے لوہے کے شکنجہ میں پھنس جاتا ہے اور اچانک اس پر تین بھیڑئیے حملہ کرتے ہیں جنہیں وہ تیر سے وار کرکے ہلاک کرڈالتی ہے۔ وہیں لارا کے دیگر ساتھی بھی مِل جاتے ہیں لیکن کانراڈ روتھ ابھی تک لاپتہ ہے۔ آپس کے مشورے کے بعد وہ دو گروپ میں بٹ جاتے ہیں ایک گروپ (رائیس، یوحنا،ایلیکس اور گِرم) سیم اور میتھاس کو تلاش کرنے کے لیے نکلتے ہیں اور دوسرے جانب لارا کرافٹ اور وائٹ مین جزیرے سے نکلنے کا راستہ کھوجتے ہیں۔ دونوں گروپ کی لوگ ریڈیو واکی ٹاکی کے ذریعہ آپس میں رابطہ میں ہوتے ہیں۔ اس کھوج کے دوران ایک دروازہ پر لکھی عبارت سے ان پر یہ انکشاف ہوتا ہے کہ اس جزیرے کے باشندے ہیمیکو ملکہ کی عبادت کرتے ہیں اور یہ وہی جزیرہ ہے جسے وہ کھوجنے نکلے تھے، یہ دروازہ ملکہ ہیمیکو کے مندر تک جاتا ہے۔

لارا اور وائٹ میں اس دروازے سے مندر کی جانب جاتے ہیں مگر راستے میں ہی جزیرہ کے سولاری باشندہ انھیں پکڑ لیتے ہیں اور مندر کے قریب ایک مقام پر لے جاتے ہیں جہاں پہلے ہی سے ان کے جہاز اینڈورینس کے کئی مسافر قید ہوتے ہیں، اسی دوران ایک مسافر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے، جسے اغواکار سولاریوں کا ایک سرغنہ ولادیمیر گولی مار کر ہلاک کرڈالتا ہے، موقع پاکر لارا چھپ نکلتی ہے اور قریبی بستی کے ٹوٹی پھوٹی لکڑیوں کے ڈھیر کے پیچھے چھپ جاتی ہے مگر ولادیمیر اسے ڈھونڈلیتا ہے۔ ولادیمیر لارا پر حملہ کرتا ہے، لیکن لارا اس کا مقابلہ کرتی ہے، لڑائی کے دوران لارا کے ہاتھ میں ولادیمیر کی پستول آجاتی ہے اور کھینچا تانی میں گولی چلتی ہے اور ولادیمیر مارا جاتا ہے۔ اب لا را کے پاس پستول آچکا ہے جس سے وہ اس بستی کے باقی سولاریوں کا خاتمہ کرتی ہے اور اپنی جان بچاکر وہاں سے نکل آتی ہے اور ایک پہاڑ پر چڑھ جاتی ہے جہاں کانراڈ روتھ اُسے زخمی حالت میں ملتا ہے، لارا روتھ کی مدد کرتی ہے اور اس کے مرہم پٹی کا سامان ڈھونڈنے کے لیے بھیڑیوں کے غار میں جاتی ہے جہاں بھیڑیوں نے مردہ لاشوں اور ان کے سامان کا جمع کررکھا ہے، لارا کو میڈیکل کِٹ مل جاتی ہے وہاں بھیڑیا اُس پر حملہ کرتا ہے مگر لارا اُسے بھی ٹھکانے لگایتی ہے۔ غار سے واپس آکر وہ زخمی روتھ کی مرہم پٹی کرتی ہے، ہوش میں آنے کے بعد روتھ لارا کو پہاڑ پر چڑھنے کے لیے کلہاڑی کااستعمال سمجھاتا ہے، لارا پہاڑ کی سب سی اوپر چوٹی پرمواصلاتی ٹاور تک پہچنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ وہ باہر کی دنیا سے رابطہ قائم کرسکے اور امداد بُلا سکے۔

لارا سولاریوں کے بیس کیمپ سے ہوتی ہوئی کی کوشش کرکے ریڈیو ٹاور پر پہنچ جاتی ہے اور اس کا رابطہ قریب گزنے والے ایک جہاز سے ہوجاتا ہے جس کا پائلٹ اس کی مدد کے لیے وہاں آنے کو رضامند ہوجاتا ہے، لارا ٹاور سے نیچے اتر کر پیٹرول ٹینک میں آگ لگا کر سگنل بھیجتی ہے تاکہ جہاز کو اس کے مقام کا پتا چل جائے۔ دھواں دیکھتے ہی وہ جہاز لارا کی جانب آنے لگتا ہے مگر اسی وقت لارا دیکھتی ہے کی ایک شدید طوفان اور گہرے بادلوں کا جھنڈ جہاز کے اردگردمنڈلا آتا ہے اور جہاز پر بجلی گرتی ہے اور لارا کو آواز آتی ہے جیسے کوئی جاپانی میں کہہ رہا ہو کہ کوئی نہیں بچے گا۔...ڈاماڈول ہوتا ہوا جہاز لارا کی جانب گرتا ہے، جس سے لارا اپنی جان بچالیتی ہے مگر جہاز تباہ ہوجاتا ہے اور اس کے ایک پائیلٹ کو پیراشوٹ ہوا کے زور پر اڑا کر کہیں دور لے جاتا ہے۔ لارا محسوس کرتی ہے کہ ان بدقسمت پائلٹوں کو اس جزیرہ لانے کے ذمہ دار وہ خود ہے اور انھیں سولاریوں سے بچانا اس کا فرض ہے چنانچہ وہ ایک پائیلٹ کے پیچھے جاتی ہے مگر وہ سولاریوں کے ہاتھ لگ جاتا ہے اور مارا جاتا ہے۔

ریڈیو واکی ٹاکی کے ذریعہ لارا ایلیکس اور رائیس سے رابطہ کرتی ہے جو اسے بتاتے ہیں کہ سیم کو سولاری باشندوں نے اغواکرلیا ہے، لارا سیم کو بچانے کے لیے ملکہ ہیمیکو کے مندر پہنچتی ہے، ابھی وہ مندر کے پُل پر ہی ہوتی ہے کہ متھیاس کے ساتھی اس پُل پر بیرل گرا کر اسے تباہ کردیتے ہیں دوسری جانب کھڑا متھیاس لارا کو مارڈالنے کا حکم دیتا ہے، ایک سولاری لارا پر وار کرتا ہے لارا گرکر بے ہوش ہوجاتی ہے، ابھی وہ لارا کو جان سے مارنے ہی والے ہوتے ہیں کہ ایک عجیب و غریب دیو نما مخلوق آجاتی ہے جسے سولاری باشندے اونی نام سے پکارتے ہیں اونی اور اس کے ساتھ سامورائی پہرے دار ان سولاریوں کا خاتمہ کرکے لارا کو کسی خانقاہ میں موجود ایک غار میں قید کر کے لٹکا دیتے ہیں۔

ہوش میں آنے کے بعد لارا وہاں سے پھر فرار ہوتی ہے، خانقاہ کے غاروں سے ہوتی ہوئی ایک خاص کمرہ میں پہنچتی ہے جسے رسم کا کمرہ کہا جاتا ہے، وہاں کی دیواروں پر لکھی تحریرں سے لارا کو پتہ چلتا ہے کی سولاریوں میں ملکہ کی جانشین کو منتخب کرنے کے لیے آگ کی ایک رسم کی جاتی ہے جس سے محفوط رہنے والے کو ملکہ کا حقیقی جانشین سمجھاجاتا ہے، یعنی سولاریوں نے آگ کی یہ رسم ادا کرنے کے لیے سیم کو اغوا کیا ہے، چنانچہ لارا سیم کو بچانے کے لیے سولاریوں کے قلعہ کا رخ کرتی راستہ میں ایک بستی میں اس کی مدبھیڑ سولاریوں سے ہوتی ہے جس کے قبضہ میں اس کا ساتھی گرِم ہوتا ہے اس مقابلہ میں وہ بھی مارا جاتا ہے، سولاریوں کے مزید دہشت گرد لارا پر حملہ کرتے ہیں مگر کیپٹن روتھ دور کسی مقام سے نشانہ باز بندوق کے ذریعہ ان کا خاتمہ کردیتا ہے، لارا اب روتھ کی مدد سے قلعہ کے پُل کو پار کرلیتی ہے اور قلعہ کے اندر پہنچ جاتی ہے، قلعہ کے اندر آگ کی رسم ادا کی جا رہی ہوتی ہے، ایک اونچے مقام پر سیم کو لکڑیوں کے ڈھیر پر باندھا گیا تھا اور متھیاس کا ایک ساتھی اسے آگ لگانے کی کوشش کرتا ہے ہے تو لارا کمان سے تیر مار کراسے ختم کردیتی ہے، متھیاس کے ساتھی لارا کو پکڑ لیتے ہیں اور آگ جلانے کے رسم متھیاس خود ادا کرتا ہے مگر حیرت انگیز طور پر تیز ہوا چلتی ہے اور آگ بجھ جاتی ہے، متھیاس کے لوگ خوش ہوجاتے ہیں کہ آگ نے اسے نقصان نہیں پہنچایا یہی صحیح جانشین ہے جو انھیں نجات دلائے گی۔ متھیاس کے آدمی لارا کو لے کر چلتے ہیں مگر لارا ان کو چکمہ دے کر فرار ہوجاتی ہے اور قلعے کے نیچے گیس سے بھرے کے غاروں سے ہوتی ہوئی ایسی جگی پہنچتی ہے جہاں رائیس، ایلیکس اور یوحنا قید ہوتے ہیں لارا انھیں آزاد کراتی ہے اور خود سیم کو بچانے نکلتی ہے۔

دوسری جانب روتھ ایک ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تاکہ لارا اور اس کے ساتھیوں کو بچاکر لے جائے، اب لارا سیم کو بچانے دوبارہ قلعہ کے اندر جاتی ہے، جہاں وہ وائٹ مین کو دیکھ کر حیران ہوجاتی ہے، بہرحال لارا سیم کو بچاکر نکالنے میں کامیاب ہوجاتی ہے لیکن فرار ہوتے ہوئے دونوں کے درمیان عمارت گرنے سے رکاوٹ آجاتی ہے، لارا سیم کو زمینی راستے باہر نکنے کا بولتی ہے اور خود قلعے کی چھت پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر میں چڑھ جاتی ہے اور روتھ کو بتاتی ہے کہ سیم نیچے انتظار کر رہی ہے، پائلیٹ جہاز نیچے اتارنے سے انکار کردیتا ہے، لارا اسے پستول دکھا کر مجبور کرتی ہے، اتنے میں گہرے بادلوں کا طوفان آتا ہے اور ہیلی کاپٹر توازن برقرا نہیں رکھ پاتا اور زمین پر گرجاتا ہے۔ ہیلی کاپٹر تباہ ہوجاتا ہے مگر روتھ لارا کو بچا لیتا ہے، جہاز گرنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے لارا بے بوشی سی کیفیت میں ہوتی ہے۔ دوسری جانب متھیاس اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچ جاتا ہے، روتھ ان سے مقابلہ کرتا ہے، متھیاس لارا کو کلہاڑی پھینک کر مارتا ہے، لیکن لارا کو بچاتے ہوئے وہ کلہاڑی روتھ کے لگ جاتی ہے اور وہ مرجاتا ہے۔ اتنے میں وہاں لارا کے ساتھی بھی پہنچ جاتے ہیں اور متھیاس فرار ہوجاتا ہے۔

روتھ کی موت پر روتے ہوئے لارا اعتراف کرتی ہے کہ یہ طوفان کوئی معمولی نہیں تھا، لیکن یہ کسی نہ کسی طرح سورج ملکہ سے منسوب باتیں درست معلوم ہوتی ہیں، چنانچہ لارا اس جزیرہ سے باہر نکلنے کے لیے ایک کشتی بنانے کا فیصلہ کرتی ہے، وہاں وائٹ مین بھی پہنچ جاتا ہے جو یہ بہانہ کرتا ہے کہ وہ وہاں سے فرار ہوکر آیا ہے۔ لارا اور ایلیکس ٹوٹے ہوئے اینڈورینس جہاز کی جانب جاتے ہیں تاکہ وہ سامان کا بندوبست کرسکیں، جو رائیس کو کشتی بنانے کے لیے درکا ر ہے۔ انھیں مطوبہ سے مل جاتی ہے مگر سولاری یہاں بھی پہنچ جاتے ہیں لڑائی کے دوران ایلیکس جہاز کے ایک حصّہ میں سولاریوں کے درمیان پھنس جاتا ہے اور پھر وہ خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اُڑا دیتا ہے تاکہ لارا کو سولاریوں محفوظ رکھ سکے۔

اسی دوران لارا کروفٹ کو ایک جاپانی فوجی مہم جو کی ڈائری سے پتا چلتا ہے کہ ساحل پر ایک ملکہ کا مقبرہ ہے جہاں طوفان اور موسم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کشتی بنانے کا سامان پہچانے کے بعد لارا کرافٹ اس مقبرہ کو کھوجنے کا فیصلہ کرتی ہے تاکہ اس جزیرہ کے طوفانوں کی روک تھام کی جاسکے۔ مقبرہ میں لارا کو ایک ملکہ ہیمیکو کے سامرائی کمانڈر جنرل کا ڈھانچہ ملتا ہے جس نے خودکشی کی ہوتی ہے۔ اس کی تلوار سے ملے پیغام سے پتا چلتا ہے کہ ملکہ ہیمیکو کے مرنے کے بعد اس کی روح اس کے جانشینوں کے جسم میں منتقل ہوتی رہتی ہے، جس کے لیے ایک خصوصی رسم کی جاتی ہے لیکن آخری جانشین کے ساتھ یہ رسم نہیں کی گئی اور کمانڈر جنرل نے ملکہ کو جسم کو خانقاہ میں قید رکھا ہے اور اونی نامی دیو اور سامارائی پہرہ دار اس کی حفاظت پر مامور ہیں اور آج تک اس کی روح کو نیا جسم نہیں ملا ہے اسی لیے ملکہ ہیمیکو کی روح نے اس جزیرہ پر موسموں کے ذریعہ یہاں آنے والے جہازوں کو تباہ کردیتی ہے اور لوگوں کو جزیرہ میں قید کردیتی ہے۔ یعنی آگ کی رسم نئی ملکہ بنانے کی ایک رسم نہیں ہے، بلکہ ایک نئے جسم میں ملکہ ہیمیکو کی روح منتقل کرنا ہے جس کے بعد جانشین کی روح ختم ہوجاتی ہے اور اس کے جسم پر ملکہ کا راج ہوتا ہے۔ اب لارا کو سیم کے ساتھ یہ رسم ہونے سے روکنا اور ملکہ ہیمیکو کے جسم کو ختم کرنا ہے تاکہ اس کی بدعا کا اثر ختم ہو جائے۔ لارا ساحل سمندر پر اپنے ساتھیوں کے پاس واپش پہنچتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ وائٹ مین نے ان کو دھوکا دیا ہے اور وہ سیم کو اغوا کرکے متھیاس کے پاس لے گیا ہے۔

لارا، یوحنا اور رائیس کشتی میں ان کے پیچھے خانقاہ تک جاتے ہیں، لارا ان دونوں کو کشتی میں چھوڑکر سیم کو بچانے نکلتی ہے، خانقاہ کے دروازہ پر پہنچ کر دیکھتی ہے کہ خانقاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر سامورائی پہرہدار وائٹ مین کو ہلاک کردیتے ہیں جبکہ متھیاس، سیم کو لے کر خانقاہ میں پہنچ جاتا ہے۔ لارا س کا پیچھا کرتی ہے، متھیاس خانقاہ کے پُل کو تباہ کردیتا ہے، لارا متبادل راستہ اپناتی ہے۔ لارا، متھیاس کے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ سامارائی پہرے دار وں کا مقابلہ کرتے ہوئی خانقاہ کی چھت پر پہنچ جاتی ہے جہاں متھیاس، ملکہ ہیمیکو کی روح سیم میں منتقل کرنے کی رسم ادا کر رہا ہوتا ہے۔ اب اس کا مدمقابل اونی نامی خانقاہ کا دیو ہے، جسے بڑی مشکلوں کے بعد لارا ختم کرڈالتی ہے۔ آکر کار لارا متھیاس تک پہنچ جاتی ہے۔ متھیاس لارا پر حملہ کرتا ہے، لارا بھی اس کا مقابلہ کرتی ہے، لڑائی کے دوران آخرکار لارا کے ہاتھ میں پستول آجاتی ہے اور وہ متھیاس کو گولیاں مار کر خانقاہ کی چھت سے گرادیتی ہے۔ متھیاس کے مرنے کے بعد لارا ملکہ ہیمیکو کی باقیات کو تباہ کرکے سیم کو بچالیتی ہے۔ ملکہ کی باقیات جلنے کے بعد ہی جزیرہ کا موسم ٹھیک ہوجاتا ہے۔ لارا سیم کو لے کر واپس کشتی میں آجاتی ہے۔ اور لارا، سیم، یوحنا اور رائیس کشتی میں جزیرے چھوڑ دیتے ہیں اور ایک مال بردار بحری جہاز کے ذریعے وہ گھر کی جانب رخ کرتے ہیں۔ اس مہم کے بعد لارا عزم کرتی ہے کی ابھی اس مہم کا اختتام نہیں ہے بلکہ بہت سے معما باقی ہیں جنہیں اسے کھوجنا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی یہ گیم اپنے اختتام کو پہنچتا ہے۔

ٹومب رایڈر اصل گیم

ترمیم
ٹومب رایڈر گیم، ایک ایسے مونث مرکزی کردار لارا کروفٹ پر مشتمل ہے جو برطانیہ کی ماہر اثریات ہے- سنۂ 1996میں اس کا پہلا گیم ریلیز ہوتے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا اور پر لگاتار اس گیم کی سیریز کی لائن لگ گئی یہاں تک کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے2006 میں لارا کروفٹ کے کردار کو "سب سے کامیاب ترین ویڈیو گیم ہیروئن" کے اعزاز سے نوزا

ٹومب رایڈر سیریز کے ابتدائی چھ گیم کور ڈیزائن نے بنائے جبکہ نئے گیم کرسٹل ڈائنامکس نے بنائے ہیں ٹومب رایڈر کے تمام گیم کے 30 ملین یونٹ فروخت ہو چکے ہیں جو اپنے آپ میں ایک یکارڈ ہے جبکہ صرف ٹومب رایڈر 2 ہی کے 8 ملین یونٹ فروخت ہوئے

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں مکمل مضمون: ٹومب رایڈر اور لارا کروفٹ.

حوالہ جات

ترمیم
  1. "نیا ٹومب ریڈر حقیقی کہانی پر مبنی ہوگا"۔ ویڈیو گیم 247۔ 6 دسمبر 2010ء 
  2. "اسکوائر اینکس نے ٹومب ریڈر بنانا کا اعلان کر دیا"۔ گیم اسپاٹ 
  3. "ٹومب ریڈر گیم12 سے 15 کھنٹوں پر مشتمل ہے"۔ یورو گیمر 
  4. "کھوج کی کوئی قید نہیں"۔ ناؤگیمر۔ 9 مارچ 2013 

بیرونی روابط

ترمیم