ٹوم اینڈ جیری
ٹوم اور جیری ایک معروف مزاحیہ طرز کا متحرک سلسلہ ہے جو نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی مقبول ہے۔ یہ ا میٹرو گولڈوان-میئر کے لیے ولیم ہیننا اور جوزف باربرا کی طرف سے تیار انیمیشن تھیٹر مختصر-فلم سیریز ہے جس کی کہانی ایک گھریلو بلی (ٹوم) اور ایک چوہے (جیری) پر مرکوز ہے، جو ایک دوسرے کا پیچھا کرتے اور باہمی جنگ میں اکثر مضحکہ خیز کام کرتے ہیں۔ 1940ء سے 1957ء کے درمیان، انیمیشن یونٹ کے بند ہونے تک، ہیننا اور باربرا نے کیلی فورنیا، ہالی وڈ کے MGM کارٹون سٹوڈیو میں ٹوم اور جیری کے ایک سو چودہ کارٹون لکھے اور ہدایت کیے۔ قابل ذکر ہے کہ بطور سب سے زیادہ آسکر فاتح تھیٹر متحرک سیریز، وولٹ ڈذنی کی سلی سمفونيس کے برابر کا مقام حاصل کرتے ہوئے، ٹوم اینڈ جیری نے سات بار بہترین مختصر موضوعاتی (كارٹونس) اکیڈمی کا اعزاز جیتا۔
ٹوم اینڈ جیری | |
---|---|
فائل:TomandJerryTitleCardc.jpg ٹوم اینڈ جیری ٹائٹل | |
تقسیم کار | ایم جی ایم (1940–1996) Turner Entertainment Co. (1986–current) وارنر بردرز (1996–current) |
تاریخ نمائش | 1940–2014 (164 شارٹس) |
دورانیہ | 6–10 منٹ (per short) |
ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا |
زبان | انگریزی |
بجٹ | تقریباََ $ 30,000–75,000 (per short; Hanna-Barbera era) US $10,000 (per short; Deitch era) US $42,000 (per short; Jones era) |