ٹوکیلاؤ میں تعلیم
پورے ٹوکیلاؤ (Tokelau) میں تین اسکولز ہیں اور تینوں اٹولز پر ایک ایک اسکول واقع ہے۔ فکاؤفو اٹول جو تینوں جزائر میں سب سے زیادہ جنوب میں واقع ہے، اس میں تیالینو اسکول (Tialeniu School) ہے۔ متیتی اسکول (Matiti School) نوکونونو جزیرہ پر واقع ہے جبکہ متاوالا اسکول (Matauala School) جزیرہ اٹافو (جو ان تینوں جزائر کے بالکل شمال میں واقع ہے) میں ہے۔
ان اسکولز میں مختلف درجات میں تعلیم کا انتظام ہے۔ تعلیم کی شروعات آغاز بچپن سے ہوتی ہے جو گیارہ سال تک جاری رہتی ہے۔ اس کے بعد طلبہ کو قومی امتحان میں شرکت کرنا ہوتا ہے۔ اس امتحان میں ان طلبہ کو منتخب کیا جاتا ہے جو بارہویں سال کی تعلیم کے اہل ہوں۔ یہ انتخاب ٹوکیلاؤ سکالرشپ سکیم کے تحت عمل میں آتا ہے۔ کامیاب طلبہ بارہویں اور تیرہویں سال کی تعلیم کا آغاز ریاست سامووا میں ہوتا ہے۔