ٹیشین
ٹیشین وادی فرات کا باشندہ تھا اور جسٹن شہید کا شاگرد رہ چکا تھا۔ اس نے 170ء میں انجیلی بیان کو انجیلی الفاظ میں مرتب کیا۔ اس نے اناجیل اربعہ کی مختلف آیات اور آیات کے حصص کو اس طور سے یکجا لکھا کہ وہ ایک مسلسل بیان ہو گیا۔ یہ کتاب جس کا نام ”ڈیاٹیسرون“ ہے بڑی مقبول عام ہو گئی۔ چونکہ ان ایام میں مختلف اناجیل کے لیے مختلف طومار درکار ہوتے تھے لیکن اس کتاب کے لیے صرف ایک ہی طومار درکار تھا اور اس میں چاروں انجیلوں کی آیات و بیانات موجود تھے۔[5]
ٹیشین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 120ء [1] اشوریہ |
وفات | سنہ 173ء (52–53 سال)[2][3] اشوریہ |
شہریت | قدیم روم |
عملی زندگی | |
استاذ | جسٹن شہید |
پیشہ | الٰہیات دان ، فلسفی ، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | قدیم یونانی [4]، سریانی زبان |
کارہائے نمایاں | ڈیاٹیسرون |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Tatian — بنام: Tatian — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ناشر: کتب خانہ کانگریس — ربط: کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 13 مارچ 2018
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — ربط: بی این ایف - آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 13 مارچ 2018 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/120482147
- ↑ کتاب: صحتِ کتب مُقدسہ، مصنف: قسیس معظم آرچڈیکن علامہ برکت اللہ صاحب