ٹیٹو اینڈ تانیہ (Teetoo and Tania) پاکستانی اردو کارٹون سیریز ہیں، جس میں پاکستان کی بہترین شخصیات کو بتایا گیا ہے (مثلاً عبد الستار ایدھی)۔ کہانی میں ٹِیٹُو نامی ایک خلائی مخلوق پاکستان میں اپنا خلائی جہاز خراب ہونے کی وجہ سے پھنس جاتا ہے۔ جہاں اس کی تانیہ نامی ایک نیک دل لڑکی سے ملاقات ہوتی ہے، جو دنیا کو بچانے کے لئے اسے پاکستان کی بہترین شخصیات کے بارے میں بتاتی ہے۔