پاکستانی چینی پکوان
پاکستانی چینی کھانے مختلف طرز اور انداذ میں تیار کیے جاتے ہیں۔جو پاکستان میں ہر سطح پر عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ پاکستان میں مقیم چینی تارکین وطن نے الگ پاکستانی طرز کے چینی کھانے تیار کیے ہیں۔[1]
تاریخ
ترمیمآج کے دور میں پاکستانی علاقوں میں بننے والے چینی کھانوں کی تاریخ 1930 کی دہائی میں قائم ریستورانوں سے ملتی ہے۔ان میں سے ایک کراچی میں اے بی سی چینی ریسٹورنٹ ہے جو کبھی چاؤ انلائ کی سرپرستی میں چلا کرتا تھا اور 1988 تک چلتا رہا۔فاسٹ فوڈ اور براعظمی کھانوں کی مخالفت کے باوجود چینی ریستوران لوگوں میں بہت مشہور ہیں خاص طور پر نوجوان اسے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
جیسے جیسے کچھ نئے کھلے ہوئے ریستوراں شہر کراچی میں ترقی کر رہے ہیں۔کراچی میں چینی ریستوراں میں پیش کیے جانے والے چینی کھانے پاکستانی طرز کے اثرات کے ساتھ تیار کیے جاتے ہیں [2] اسلام آباد میں قائم فینکس ریسٹورنٹ اپنے چینی کھانوں کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ان کے پسند کرنے والوں میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز شامل ہیں۔ مشرف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ان کے جھینگوں ، تلا ہوا گائے کا گوشت اور لہسن کے چپس سے لطف اندوز ہوتے رہیں ہیں [3] [4]
چکن منچورین ، جو ایک مشہور پاکستانی چینی پکوان میں سے ایک ہے یہ ایک انڈو چینی ڈش ہے جو عام طور پر ایک مصالحہ دار چٹنی میں کبھی کبھار سبزیوں کے ساتھ چکن ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ مکمل طور پر ہندوستان میں چینی ریستوراں کی تخلیق ہے جو عام طور پر ہندوستان اور پاکستان میں کھایا جاتا ہے تاریخ اور روایتی چینی کھانوں سے بہت کم مشابہت رکھتا ہے۔[5]
پاکستانی چینی پکوان
ترمیمکچھ مشہور پاکستانی چینی کھانے ذیل ہیں۔
چکن منچورین
ترمیمتلی ہوئی مرغی کے ٹکڑوں والی ایک مشہور ڈش جس میں سرخ کیچپ کو شامل کیا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر انڈے یا چکن فرائڈ چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
میٹھا اور کھٹا چکن یا جھیںگے
ترمیمگوشت ، شملہ مرچ ، پیاز اور انناس کے ٹکڑوں کیساتھ ایک سرخ میٹھی اور کھٹی چٹنی بھی ڈالی جاتی ہے
چائنیز چاول
ترمیمباسمتی چاول کی سب سے عام شکل ہے۔ سب سے مشہور چائنیزچاول کی ترکیب میں انڈا ،مرغی اورسبزیاں شامل ہوتی ہیں۔
مرغی شہد کے ساتھ
ترمیممرغی کو میٹھے شہد کے پیسٹ میں ڈبو کر تلا جاتا ہے۔
چینی سوپ
ترمیمچکن مکئی کا سوپ اور گرم اور کھٹا سوپ ریستوران ، گھروں اور ٹی وی میں ہر جگہ استعمال ہوتا ہے۔ ان کو سرکہ (سرکا) اور مرچ کالی مرچ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Iftikhar Haider Malik (2006)، Culture and customs of Pakistan، Greenwood Publishing Group، صفحہ: 118، ISBN 978-0-313-33126-8
- ↑ From Shanghai to Karachi: Living the Chinese dream, in the eyes of a diplomat
- ↑ 猎讯军情网: 中餐馆在巴基斯坦受青睐
- ↑ China Central Television: 穆沙拉夫常进中餐馆用餐 乐为普通食客买单
- ↑ Sipra Mukherjee، Sarvani Gooptu، "The Chinese community of Calcutta"، $1 میں Himadri Banerjee، Calcutta Mosaic: Essays and Interviews on the Minority Communities of Calcutta، Anthem Press، صفحہ: 131–142، ISBN 978-81-905835-5-8