پاکستان آٹوموبائل کارپوریشن کرکٹ ٹیم
پاکستان آٹوموبائل کارپوریشن (بعض اوقات مختصرا پاکو )) [1] ایک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جو پیٹرنز ٹرافی، قائد اعظم ٹرافی اور پینٹینگولر ٹرافی میں 1983–84ء سے 1993–94ء کے درمیان میں کھیلی۔ ان کا سب سے کامیاب دور شاہد محبوب کی کپتانی میں 1980ء کی دہائی کے اوائل میں تھا۔
افراد کار | |
---|---|
کپتان | شاہد محمود (ابتدائی دور میں) |
مالک | پاک سوزوکی موٹرز |
معلومات ٹیم | |
تاسیس | 1983ء |
انھوں نے کل 83 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جن میں سے 20 میں جیت، 21 میں ہار اور 42 ڈرا ہوئے۔ [2] اس ٹیم کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 201 تھا جو اعجاز احمد نے 1984–85ء میں کراچی کے خلاف ناٹ آؤٹ کیا۔ [3] بہترین باؤلنگ اعزاز شاہد محبوب کے پاس ہے جنھوں نے 1986–87ء میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے خلاف 65 سکور دے کر 8 وکٹ حاصل کیں۔ [4] انھوں نے سات مواقع پر پاکستان آٹوموبائل کارپوریشن کی جانب سے ایک اننگز میں سات وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم نے 59 میچوں میں 27.02 کی اوسط سے 270 وکٹیں حاصل کیں۔ [5]
اعزاز
ترمیم- پیٹرنز ٹرافی (1)
- 1982–83ء (اس سیزن کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ حاصل نہیں تھا)
- پینٹینگولر ٹرافی (1)
- 1984–85ء (اس سیزن کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ حاصل نہیں تھا)
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- پاکستان آٹوموبائل کارپوریشن کے زیر اہتمام فرسٹ کلاس میچ
- دوسرے میچز پاکستان آٹوموبائل کارپوریشن نے کھیلےآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cricketarchive.com (Error: unknown archive URL)