پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) (انگریزی: Pakistan Broadcasters Association (PBA)) پاکستان میں ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈکاسٹرز (نشریات کرنے والے) کی ایک نجی انجمن ہے، جس کا قیام 23 ستمبر 2005 کو کراچی میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس کے دوران، بانی میر شکیل الرحمان کو انجمن کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا۔[1]

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن
مخففPBA
مقامِ قیامکراچی
ہیڈکوارٹر177/ 2, 1st Floor, I.E.P Building, Liaquat Barracks, Shahrah-e-Faisal, Karachi, Pakistan - 75530.
Chairman
میاں عامر محمود
Senior Vice Chairman
سلمان اقبال (ARY)
Vice Chairman
Mir Ibrahim Rahman (GEO)
ویب سائٹpba.org.pk

میاں عامر محمود (دنیا ٹی وی) پی بی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں۔[2]

تاریخ

ترمیم

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا قیام 23 ستمبر 2005 کو بانی اراکین کے ایک اجلاس میں عمل میں آیا، جس میں جیو ٹی وی کے میر شکیل الرحمان، انڈس ٹی وی کے غضنفر علی، اے آر وائی کے اے رؤف، اے ٹی وی کے اے جبار، اسلم قاضی، کے ٹی این کے احمد زبیری، آج ٹی وی کے آصف زبیری، ہم ٹی وی کے عمران محبوب، سندھ ٹی وی کے ڈاکٹر کریم، اے وی ٹی خیبر کے ارشد انیس، FM (ایف ایم) 101 کے آغا ناصر، پی ٹی وی کے ارشد خان، سی این این کے محسن نقوی، فلمیزیہ کے عابد شیخ، بزنس پلس کے محمد عاصم، ٹی وی 1 کے ظہیر خان، FM 107 کے میمونہ صدیقی، محمد ذکی، شاہد جاوید اور مہدی رضا، ایف ایم 99 کے وسیم احمد، ایف ایم 105 کے آفاق حیدر، اپنا ٹی وی کے سید سجاد ایچ شاہ، FM91 (ریڈیو)، FM92 اور FM93 کے اکبر بھٹو اور FM96 کے ڈاکٹر رفعت شامل تھے۔ اس اجلاس میں ایسوسی ایشن کے بانی میر شکیل الرحمان کو پی بی اے کا پہلا چیئرمین منتخب کیا۔ بطور پہلے سربراہ میر شکیل الرحمن نے ایک ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس کی سربراہی کی، جس نے ایسوسی ایشن کے قواعد و ضوابط وضع کرنے کے لیے پانچ اراکین کا انتخاب کیا۔[1]

ارکان

ترمیم

PBA کے ارکان چینلز کو دو اہم اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹیلی ویژن

ترمیم

ٹیلی ویژن کیٹیگری کے ارکان کو مستقل ارکان،[3] ارکان،[4] ایسوسی ایٹ ممبرز،[5] اور ملحق ارکان کے ذیلی زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔[6]

ریڈیو

ترمیم

ریڈیو کیٹیگری کے ارکان کو ارکان[7] اور ایسوسی ایٹ ارکان میں تقسیم کیا گیا ہے۔ [8]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Pakistan Broadcasters Association established | Pakistan Press Foundation (PPF)". www.pakistanpressfoundation.org (انگریزی میں). The News. Archived from the original on 2021-08-17. Retrieved 2021-08-17.
  2. "Committees PBA". pba.org.pk (انگریزی میں). Archived from the original on 2021-01-26. Retrieved 2021-08-17.
  3. "Permanent Members — PBA"۔ pba.org.pk۔ 2022-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-08-18
  4. "Members — PBA"۔ pba.org.pk۔ 2022-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-08-18
  5. "Associate members"۔ 2022-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-08-18
  6. "Affiliate members"۔ pba.org.pk۔ 2022-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-08-18
  7. "Radio — associate members"۔ 2022-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-08-18
  8. "Radio members"۔ pba.org.pk۔ 2022-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-08-18