پاکستان میں خواتین کے حقوق کا خط زمانی (1980ء کی دہائی)

یہ پاکستان میں خواتین کے حقوق متعلقہ خط زمانی ہے۔ جو 1981ء سے 1990ء تک، کے دور کا احاطہ کرتا ہے۔

اس وقت کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل ضیاء الحق نے 5 جولائی 1977ء کو ایک فوجی بغاوت میں جمہوری طور پر منتخب ذوالفقار علی بھٹو حکومت کا تختہ پلٹ دیا۔ جنرل ضیاء الحق (1977–1986) کے مارشل لا کی حکمرانی کے دوران میں چھٹا منصوبہ پالیسی کے تضادات سے بھر پور تھا۔ اس دور میں خواتین کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی تعمیر کی طرف بہت سارے اقدامات اٹھائے، جیسے کابینہ سیکرٹریٹ میں خواتین ڈویژن کا قیام اور خواتین کی حیثیت سے متعلق ایک اور کمیشن کی تقرری۔ چھٹے منصوبے میں پہلی بار خواتین کی ترقی میں ایک باب شامل کیا گیا۔ اس باب کو اس وقت جھنگ ضلع کونسل کی چیئرپرسن سیدہ عابدہ حسین کی سربراہی میں 28 پیشہ ور خواتین کے ورکنگ گروپ نے تیار کیا تھا۔ جیسا کہ چھٹے منصوبے میں بتایا گیا ہے اس کا بنیادی مقصد "خواتین کی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے مربوط نقطہ نظر اپنانا تھا"۔[1] اس کے علاوہ ازدواجی عصمت دری کے قانونی امکان کو بھی ختم کر دیا گیا۔ زنا آرڈیننس کے مطابق تعریف کے مطابق، عصمت دری ایک غیر شادی شدہ جرم بن گیا۔ اس آرڈیننس کو بین الاقوامی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ حدود آرڈیننس کے تحت خواتین پر ہونے والے ظلم و جبر کو اجاگر کرنے کے لیے فلم ساز صبیحہ سومر نے "پہلا پتھر کون مارے گا؟" کے عنوان سے ایک فلم کی تیاری میں خواتین کے حقوق کے گروپوں نے مدد کی تھی۔[2]

  • 1981ء: میں، جنرل ضیاء الحق نے مجلس شوریٰ (وفاقی مشاورتی کونسل) نامزد کی اور 20 خواتین کو ممبر کے طور پر شامل کیا، تاہم مجلس شوری کو ایگزیکٹو برانچ پر کوئی اختیار حاصل نہیں تھا۔[3] 1985ء میں غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والی قومی اسمبلی نے خواتین کا مخصوص کوٹہ (10 سے 20 فیصد) دگنا کر دیا۔
  • 1982ء: وفاقی حکومت نے حکم جاری کیا کہ نویں جماعت اور اس سے اوپر کی طالبات دوپٹے اوڑھیں گی۔ سرکاری ذرائی ابلاغ کے وسیلے سے تلقین کی گئی کہ خواتین صرف اشد ضرورت کی صورت میں کھر سے باہر نکلیں۔
  • وفاقی شرعی عدالت نے بطور قاضی تقرری کے لیے خواتین کو اہل قرار دیا۔
  • لاہور میں امتیازی قوانین کے خلاف عورتوں کے ایک مظاہرے پر لاٹھی چارج کیا گیا اور پولیس نے آنسو گیس پھینکی جس کے بعد خواتین کی جانب سے فوجی حکومت کے خلاف پرعزم جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا۔
  • 1983ء: زنا بالجبر کا شکار ہونے والی 18 سالہ نابینا صفیہ بی بی کو تین سال قید پندرہ کوڑوں اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی لیکن اندرون ملک و بیرون ملک جگ ہنسائی کے پیش نظر وفاقی عرعی عدالت نے اس کیس کا نوٹس لیا اور سزا منسوخ کر دی۔ فوجی حکومت نے انصاری کمیشن قائم کیا جس کا کہنا تھا کہ عورت اسلامی ریاست کی سربراہ نہیں بن سکی، تاوقتکہ اس کی عمر 50 سال سے اوپر نہ ہو، وہ بھی اس صورت میں کہ اسے اپنے شوہر کی تحریری اجازت حاصل ہو۔
  • 1984ء: اسلامی نطریاتی کونسل نے اعلان کیا کہ برتھ کنٹرول اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اسقاط حمل کی صرف اس صورتم یں اجازت ہے، جب عورت کی جان کو خطرہ ہو۔ نیا قانون شہادت نافذ کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مالی وار معاہداتی معاملات میں عورت کی گواہی مرد کے مقابلے مین آدھی ہے۔ نامزد کردہ مجلس شوری نے قصاص اور دیت کا قانون نافذ کیا جس کے تحت مقتول عورت کے قصاص کی رقم مرد کے مقابلے میں آدھی ہو گئی۔ جنوبی پنجاب میں نواب پور میں ایک عورت کو برسر عام برہنہ کیا گیا۔[4]
  • 1985ء: قومی اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کی تعداد بذرا کر پیش کر دی گئی۔ قومی اسبملی کے دو ارکان نے پارلیمنٹ میں ایک نجی شریعت بل پیش کیا۔ خواتین کی حیثیت کے بارے کمیشن کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کر دی گئی لیکن اسے شائع نہیں کیا گیا کیوں کہ اس میں دیگر باتوں کے علاوہ حدود آرڈینینس کے خلاف سفارشات کی گئی تھیں۔
  • 1986ء: سرحد کی صوبائی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں خواتین کو علاحدہ رکھنے کو لاومی قرار دیا گیا۔

1988ء کے اوائل میں شاہدہ پروین اور محمد سرور کے معاملے نے عوام میں شدید تنقید کی۔ شاہدہ کے پہلے شوہر خوشی محمد نے اسے طلاق دے دی تھی اور مجسٹریٹ کے سامنے کاغذات پر دستخط کر دیے گئے تھے۔ تاہم، شوہر نے، قانون کے مطابق، طلاق کی دستاویزات کو مقامی کونسل میں رجسٹر نہیں کیا تھا اور طلاق کو قانونی طور پر پابند نہیں قرار دیا تھا۔ اس سے لاعلم، شاہدہ نے، عدت کے 96 دن، کے بعد دوبارہ شادی کرلی۔ اس کے پہلے شوہر نے، دوسری شادی میں ناکام کوشش سے دوچار ہو کر، فیصلہ کیا کہ وہ اپنی پہلی بیوی شاہدہ کو واپس لانا چاہتا ہے۔ شاہدہ کی دوسری شادی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔ اس پر اور اس کے دوسرے شوہر سرور پر زنا کا الزام لگایا گیا تھا۔ انھیں سنگسار کرکے موت کی سزا سنائی گئی۔ عوامی تنقید کے نتیجے میں ان کا مقدمہ دوبارہ چلا کر وفاقی شرعی عدالت نے ذریعہ انھیں بری کر دیا گیا۔[5]

  • 1988ء: بے نظیر بھٹو جدید مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراظم بن گئیں۔ ان کا عورت ہونا ان کے خلاف دائیں بازو کی دشمنی کا سب سے بڑا سبب تھا۔

وزارت خواتین کی ترقی (ایم ڈبلیو ڈی) نے 1989ء میں اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں پانچ یونیورسٹیوں میں خواتین کے مطالعے کے مراکز قائم کیے۔ تاہم، ان میں سے چار مراکز مالی اور انتظامی مدد نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً غیر فعال ہو گئے۔ صرف کراچی یونیورسٹی کا مرکز (کینیڈا کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعہ مالی تعاون سے) ماسٹر آف آرٹس پروگرام چلانے کے قابل تھا۔[6]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sairah Irshad Khan۔ "I've had no support from Pakistanis at home"۔ Newsline۔ 25 اکتوبر 2005 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. F. Shaheed, K. Mumtaz. et al. 1998. "Women in Politics: Participation and Representation in Pakistan"۔ Shirkat Gah, Pakistan.
  3. Asma Jahangir, "A Pound of Flesh," Newsline (Karachi)، دسمبر 1990, pp. 61–62.