پاکستان میں فحش نگاری (انگریزی: Pornography in Pakistan) غیر قانونی ہے اور حکومت کی جانب سے اس پر صد فیصد پابندی ہے۔ نومبر 2011ء سے حکومت پاکستان نے تمام فحش ویب سائٹوں پر پابندی لگا دی ہے اور فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹوں کی فہرست پر وقتًا فوقتًا نظر ثانی ہوتی رہتی ہے۔ اگر کوئی فحش نگاری میں ملوث پایا جاتا ہے تو اسے کئی طرح کی قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تاریخ

ترمیم

ستمبر 2011ء تک پاکستان میں فحش ویب گاہ تک رسائی ممکن تھی اس کی روک تھام کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا گیا تھا اور نہ اسے سنسر کرنے کی کوئی پالیسی موجود نہیں تھی۔ اسی لیے عوام اسیسی ویبسائٹوں کو خوب دیکھتی تھی۔ متعدد جوان لڑکے اور لڑکیاں فحش تصاویر اور ویڈیو دیکھنے کے لیے سائبر کیفے یا انٹرنیٹ کیفے کا رخ کرتے تھے۔ [1] نومبر 2011ء میں پاکستان مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فحش ویبسائٹوں کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر فوراً کارروائی شروع ہو گئی۔[2]

ستمبر 2011ء میں ایک ہیکر نے عدالت عظمیٰ پاکستان کی ویب گاہ ہیک کرلی اور اس کامقصد پاکستان کی عدلیہ کی توجہ فحش ویب سائٹوں کی طرف مبذول کرانا تھا تاکہ انھیں ملک بھر میں بند کر دیا جائے اور ایسی ویبسائٹوں پر فوراً پابندی لگا دی جائے۔ ہیکر نے خود پاکستانی بتایا۔[3] اکتوبر 2011ء میں اسی ہیکر نے پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کی ویب گاہ بھی ہیک کرلئ اور اس نے مانگ کی کہ فحش نگاری کو بڑھاوا دینے والی جملہ ویب سائٹوں کو ملک بھر میں بلاک کر دیا جائے اور ان تک رسائی نا ممکن بنا دی جائے۔ ۔[4] نومبر 2011ء میں پی ٹی اے اعلان کیا کہ پاکستان میں فحش ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فحش نگاری پر لگام لگانے کے لیے کئی اقداما کیے گئے۔[5] 2012ء میں شائع ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ ویب گاہ پر پابندی لگنے کے بعد فحش نگاری کے عادی لوگ ڈی وی ڈی خریدنے لگے ہیں۔[6]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.smh.com.au/technology/pakistan-moves-to-curb-porn-browsing-at-internet-cafes-20030423-gdgnb0.html
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 26 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2019 
  3. Hacker defaces Supreme Court website، Express Tribune
  4. Ban porn or else: Hacker penetrates PTA site
  5. PTA approved: Over 1,000 porn sites blocked in Pakistan
  6. Smutty DVD sales go up as porn sites go down