پاکستان چلڈرن رائٹرز گِلڈ
بچوں کے ادب کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جس کے بانی معروف بچوں کے ادیب، شاعر، معلم ،جناب پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی ہیں۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد بچوں کے ادب کو فروغ دینا اور خصوصاً اردو زبان میں بچوں کے ادب کو ترقی دینا ہے تاکہ دُنیا بھر میں موجود اردو جاننے والے گھرانے اپنے بچوں کو اردو ادب سے اور اردو کی حکایات سے راشناس کرا سکیں۔ اردو میں اب تک جو کچھ لکھا گیا بچوں کے لیے اُن سے واقف ہونا ہر اردو سے واقف طالب علم کے لیے ضروری ہے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر جناب محترم مجیب ظفر انوار حمیدی اور اُن کی اہلیہ ناہید مجیب نے بچوں کے ادب کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا، جس کا نام پاکستان چلڈرن رائٹرز گلڈ رکھا گیا۔ یہ گلڈ اپنی مدد آپ کے اصولوں کے تحت کام کرتی ہے۔ اس میں نہ چندہ کا سلسلہ ہے نہ مالی مدد مانگی جاتی ہے بلکہ پاکتسان کے شہروں میں اس کے جلسے بھی کیے جاتے ہیں ۔
اس سلسلے میں پابندی سے ماہانہ اجلاس بھی منعقد کیے جاتے ہیں اور ادبی محفلیں بھی منعقد کی جاتی ہیں، جن میں بچے اپنی تخلیقات پڑھتے ہپیں۔ یوں دوسرے بچوں کے سُننے، سمجھنے، بولنے اور لکھنے کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔
بچوں کے تحریری مقابلے
پاکستان چلڈرن رائٹرز گلڈ کی ماہانہ مجلسوں میں بچوں کی اردو زبان سے محبت اور استعمال پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ چلڈرن گلڈ کے تحت نعام یافتہ بچوں کو انعامات و اسناد بھی تفویض کیے جاتے ہیں۔