پاکستان کی عدلیہ ایک درجہ بندی کا نظام ہے جس میں عدالتوں کے دو طبقات ہیں: اعلیٰ عدلیہ اور ماتحت عدلیہ۔ اعلیٰ عدلیہ عدالت عظمیٰ پاکستان، شرعی عدالت اور پانچ عالیہ عدالتوں پر مشتمل ہے جس میں عدالتی عظمیٰ سب سے اوپر ہے۔ چاروں صوبوں میں سے ہر ایک کے لیے ایک عدالت عالیہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد دار الحکومت کے لیے ایک عدالت عالیہ ہے۔ پاکستان کا آئین اعلیٰ عدلیہ کو آئین کے تحفظ اور دفاع کی ذمہ داری سونپتا ہے۔

قبائلی علاقوں میں عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متنازع علاقوں میں الگ عدالتی نظام موجود ہے۔

حوالہ جات

ترمیم