پاکستان ہاکی فیڈریشن
1948ء میں اس فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا۔ یہ ادارہ ملک میں ہاکی کے کھیل کو منظم و مربوط بنانے کا ذمہ دار ہے۔ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیشنل ہاکی چیمپئن شب اور آغا خان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا اہتمام بھی فیڈریشن کرتی ہے۔ تاکہ میں ملک میں اچھے اچھے کھلاڑی پیدا کیے جاسکیں۔ فیڈریشن قومی ہاکی ٹیم کو بیرونی ممالک بھیجنے کا بھی انتظام کرتی ہے۔ ملک میں ہاکی کے قومی کھیل کو مقبول بنانے کے لیے فیڈریشن کے عہدہ داروں مثلاً ائیر مارشل نور خان، بریگیڈیر حمیدی اور منظور عاطف جیسے مخلص اشخاص نے حصہ لیا۔ اگست 1997 میں انتخابات کے تحت اختر رسول کو متفقہ طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنایا گیا۔ جب کہ سیدہ شہلا رضا آج کل فیڈریشن کی صدر ہیں۔
مخفف | پی ایچ ایف |
---|---|
ہیڈکوارٹر | لاہور, پاکستان |
صدر | شہلا رضا |
ویب سائٹ | [1] |