پترلیکھا پال
پترلیکھا پال(پیدائش: 20 فروری 1989ء) ایک ہندوستانی اداکارہ ہے جو ہندوستان میں ایک بنگالی خاندان سے تعلق رکھتی ہے[1][2][3][2][4] ۔ انھوں نے راج کمار راؤ کے ساتھ ہدایت کار ہنسل مہتا کی ہندی فلم سٹی لائٹس سے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔[5][6]
پترلیکھا پال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 فروری 1990ء (34 سال) شیلانگ |
شہریت | بھارت |
ساتھی | راج کمار راؤ |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمپترلیکھا شیلانگ میگھالیہ میں ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ایک سندی محاسب (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) اور والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں، ان کی دادی شاعرہ تھیں۔ ان کے دو بہن بھائی پرنلیکھا پال اور اگنیش پال ہیں۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم آسام ویلی اسکول سے حاصل کی۔ وہ بورڈنگ اسکول بھی گئیں اور پھر بشپ کاٹن گرلز اسکول بنگلور سے گریجویشن کی۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلیں لیکن وہ اداکاری میں دلچسپی رکھتی تھیں۔ ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس میں پڑھتے ہوئے انھوں نے فلموں میں کام کرنے سے پہلے بلیک بیری اور ٹاٹا ڈوکومو کے لیے کچھ اشتہارات بھی کیے۔
ذاتی زندگی
ترمیمپترلیکھا 2010 سے اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ رومانوی تعلق میں تھیں۔ 15 نومبر 2021 کو جوڑے نے ہندوستان کے چندی گڑھ میں دی اوبرائے سکھ ولاس سپا ریزورٹ میں روایتی ہندو طریقے سے شادی کی۔
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیمپترلیکھا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ڈراما سٹی لائٹس میں راج کمار راؤ کے ساتھ مرکزی کردار کے ساتھ کیا۔ ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم راجستھان میں رہنے والے ایک غریب جوڑے کی کہانی بیان کرتی ہے جو روزی روٹی کی تلاش میں ممبئی چلے جاتے ہیں۔ کم بجٹ پر بنی یہ فلم تجارتی طور پر کامیاب ہوئی اور ناقدین نے اسے بہت پسند کیا۔ ان کی اگلی فلم، لو گیمز، ایک شہری سنسنی خیزفلم تھی جس کی ہدایت کاری وکرم بھٹ نے کی تھی۔ اس فلم کو مکیش بھٹ اور مہیش بھٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم کی کاسٹ میں پترلیکھا، گورو اروڑہ اور تارا علیشا بیری شامل تھے۔
ان کے ٹی وی ڈراموں میں میں ہیرو بول رہا ہوں اور بدنام گلی مشہور ہیں۔
فلمیں
ترمیم- سٹی لائٹس میں بطور راکھی سنگھ
- لو گیمز میں بطور ریمونا رائے چند
- نانو کی جانو میں بطور سدھی
- ویئر از مائی کناڈکا
- وائلڈ وائلڈ پنجاب
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Why Rajkummar and Patralekha are tight-lipped about their relationship"۔ The Times of India۔ 6 مئی 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-12
- ^ ا ب IANS (29 مئی 2014)۔ "Newcomer Patralekha eyeing Hollywood"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-12
- ↑ Anand Vaishnav (28 مئی 2014)۔ "CityLights Actress Patralekha Is Happy With Her Unconventional Debut"۔ Indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-12
- ↑ Indo-Asian News Service (29 مئی 2014)۔ "Patralekha Wants to go to Hollywood, Star With Streep, Roberts and Winslet"۔ NDTV Movies.com۔ 2015-10-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-12
- ↑ IANS (26 مئی 2014)۔ "Patralekha has a clarity about what she's doing: Mahesh Bhatt"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-12
- ↑ Aanchal Tuli (11 مئی 2014)۔ "Patralekha talks about memories of Delhi"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-12