پرسی ہیملٹن کلارک (7 اگست 1873ء - 12 اگست 1965ء) ایک امریکی کرکٹ کھلاڑی تھا۔ وہ ایک دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ میڈیم باؤلر تھے۔ اس نے 1885ء میں کرکٹ کھیلنا شروع کیا اور جلد ہی شمالی امریکا کی کرکٹ کے مختصر "سنہری دور" کے دوران خود کو امریکا میں کھیل میں سرفہرست پایا۔ کلارک 7 اگست 1873ء کو جرمن ٹاؤن، پنسلوانیا میں کلارک بینکنگ فیملی کے ایک رکن ایڈورڈ وائٹ کلارک اور میری ٹودھنٹر ( پیدائش کے وقت اصل خاندانی نام سل) کلارک کے ہاں پیدا ہوئے۔ 15 اکتوبر 1904ء کو کلارک نے الزبتھ ولیمز رابرٹس (1879ء–1959ء) سے شادی کی جو پنسلوانیا ریل روڈ کے صدر جارج بروک رابرٹس کی بیٹی تھی۔ [1] [2] پرسی اور الزبتھ 8بچوں کے والدین تھے۔ [3]

پرسی ہیملٹن کلارک
ذاتی معلومات
پیدائش7 اگست 1873ء
جرمن ٹاؤن, پنسلوانیا, ریاستہائے متحدہ
وفات12 اگست 1965ء
پنسلوانیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم-فاسٹ گیند باز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 53
رنز بنائے 897
بیٹنگ اوسط 12.81
100s/50s 0/2
ٹاپ اسکور 67
گیندیں کرائیں 8,353
وکٹ 199
بالنگ اوسط 21.97
اننگز میں 5 وکٹ 11
میچ میں 10 وکٹ 4
بہترین بولنگ 8/91
کیچ/سٹمپ 31/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 15 اپریل 2021

حوالہ جات ترمیم

  1. Richard Jay Hutto، June Hall McCash، Stillman Rockefeller (2005)۔ Their Gilded Cage: The Jekyll Island Club Members۔ Macon, Georgia: Henchard Press۔ صفحہ: 36۔ ISBN 9780977091225۔ اخذ شدہ بتاریخ December 8, 2010 
  2. "Part 28: The Residents: Percy Clark's Willoughby"۔ The First 300: The Amazing and Rich History of Lower Merion۔ The Lower Merion Historical Society۔ اخذ شدہ بتاریخ September 26, 2013 
  3. Harvard College: Class of 1896: Secretary's Fifth Report (بزبان انگریزی)۔ Norwood, MA: The Plimpton Press۔ 1916۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2022