پروسیسر رجسٹر
کمپیوٹر کی مختلف اکائیوں کے مابین معلومات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے، جیسا کہ سی پی یو ہدایات کو انٹرپریٹ (interpret) اور ایکسیکیوٹ (execute) کرتا ہے۔ اس عمل کو انجام دینے اور معلومات کے تبادلہ کی شرح بڑھانے کے لیے سی پی یو رجسٹرز کا استعمال کرتا ہے۔
تعریف
ترمیمسی پی یو کئی خاص یاداشتی اکائیاں استعمال کرتا ہے جنہیں رجسٹر کہا جاتا ہے۔
تفصیل
ترمیمرجسٹرز سی پی یو کا حصہ ہوتے ہیں (نہ کہ مین میموری) کا اور ان کے پاس عارضی طور پر ہدایات رہتی ہیں۔ رجسٹر کی لینتھ (length) ان بٹس (bits) کی تعداد کے برابر ہوتی ہے جو وہ سٹور کر سکتا ہے۔ ہر ایک رجسٹر ہدایات کو وصول کرنے، انھیں اپنے پاس رکھنے اور کنٹرول یونٹ کی ہدایت کے مطابق آگے بھیجنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اقسام
ترمیممختلف کمپیوٹرز میں رجسٹرز کی تعداد مختلف ہوتی ہے، لیکن بعض رجسٹرز تمام کمپیوٹرز میں ایک سے ہوتے ہیں۔ آج کل زیادہ تر پروسیسرز، 32-بٹ اور 65-بٹ رجسٹر رکھتے ہیں۔ ایک پروسیسر میں کئی طرح کے رجسٹرز ہو سکتے ہیں۔ جن میں سے بعض کی تفصیل درج ذیل ہے:
ان پٹ/ آؤٹ پٹ رجسٹر
ترمیمسسٹم اسے ان پٹ/ آؤٹ پٹ ڈیوائسز سے رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان پٹ ڈیوائسز تمام ان پٹ انفارمیشن کو اس رجسٹر کی جانب بھیج دیتیں ہے۔ اسی طرح سسٹم، آؤٹ پٹ انفارمیشن کو یہاں بھیجتا ہے جنہیں یہاں سے آؤٹ پٹ ڈیوائسز لے لیتیں ہیں۔
پروگرام کنٹرول رجسٹر
ترمیماگلی ایکسیکیوٹ ہونے والی انسٹرکشن کا پتہ (address) اس رجسٹر کے پاس ہوتا ہے۔
اکیومولیٹر رجسٹر
ترمیماکیومولیٹر رجسٹر (accumulator register) کے پاس نامکمل نتائج، تکمیل شدہ کاموں کے نتائج اور وہ ڈیٹا ہوتا ہے جس پر کمپیوٹر نے کام کرنا ہوتا ہے۔ زیادہ تر ہدایات کی ایکسیکیوشن کے دوران سسٹم اس رجسٹر کو استعمال کرتا ہے۔
انسٹرکشن رجسٹر
ترمیماس کے پاس موجودہ ایکسیکیوٹ ہونے والی انسٹرکشنز کا ہولڈ ہوتا ہے۔ اس رجسٹر میں ہدایات کے سٹور ہونے کے بعد، ان کے ایڈریس اور آپریشن پارٹس کو الگ کر کے بالترتیب میموری ایڈریس رجسٹر اور کنٹرول یونٹ کے پاس بھیجاجاتا ہے، جہاں انھیں ڈی کوڈ اور انٹرپریٹ کیا جاتا ہے۔ آخر میں کنٹرول یونٹ، ہدایات کے مطابق کام لینے کے لیے، متعلقہ اکائیوں کو سگنل بھیجتاہے۔
میموری بفر رجسٹر (MBR)
ترمیمحالیہ جاری آپریشنز کے لیے ضروری ڈیٹا اس رجسٹر میں موجود ہوتا ہے جسے اکیومولیٹر رجسٹر اور ان پٹ/ آؤٹ پٹ رجسٹر حاصل کر سکتے ہیں۔ میموری لوکیشن میں ورڈ سٹور کرنے کے لیے، سسٹم اسے میموری بفر رجسٹر میں ٹرانسفر کرتا ہے اور پھر یہاں سے میموری میں لکھتا ہے۔
میموری ایڈریس رجسٹر (MAR)
ترمیماس کے پاس ایکٹیو میموری لوکیشن کا پتہ ہوتا ہے۔ جب کمپیوٹر، میموری سے ہدایات پڑھتا ہے تو یہ رجسٹر، پروگرام کنٹرول رجسٹر سے لوڈ ہوتا ہے۔