اصل نام غلام عباس ہے جب کہ تخلص صرف اور قبیلہ چنگیزی سے تعلق ہے آپ 24 جون 1961ء کو کوئٹہ میں محمد ابراہیم کاغذی کے ہاں پیدا ہوئے گورنمنٹ زیڈان خان ہائی اسکول سے میٹرک کیا۔ 1985ء میں جامعہ بلوچستان سے بے اے۔ 1987ء میں ایم اے اردو۔ جون 1990ء میں فیڈرل کالج میں لیکچرار شپ سے عملی زندگی کا آغاز کیا آپ اردو و فارسی کے بہترین سخنور ہیں استاد رشید انجم کے شاگرد رشید رہے ہیں اور انہی سے اصلاح لی اور انہی کی بنائی ہوئی ادبی تنظیم انجمن دبستان بولان (ادب) کو چلا رہے ہیں۔آج کل اس کے مرکزی صدر ہیں۔[1] [2]

تصانیف

ترمیم
  • بیاباں کا سکوت
  • بقائے معرفت (اُستاد رشید انجم + صدف چنگیزی /مُرتّبہ/کوئٹہ، دبستانِ بولان، جنوری 2005ء /68 ص /مرثیے)

حوالہ جات

ترمیم
  1. حوالہ از( ادبی چہرے۔ڈاکٹر عبد الرشید آزاد۔ص30)۔
  2. حوالہ از مشاہیر بلوچستان جلد سوم۔ سید خورشید افروز۔ص41، عبد الرشید آزاد ، ادبی دیوان بلوچستان