پرو کبڈی لیگ
پرو کبڈی لیگ (انگریزی: Pro Kabaddi League) (موجودہ ویوو پرو کبڈی لیگ) بھارت میں پروفیشنل کبڈی لیگ ہے۔ پرو کبڈی لیگ کا آغاز 2014ء میں ہوا تھا۔ اور اسے اسٹار اسپورٹس پر نشر کیا گیا تھا۔[1]
ممالک | بھارت |
---|---|
منتطم | Mashal Sports |
پہلی بار | 2014 |
تازہ ترین | 2019 |
اگلی بار | 2020 |
فارمیٹ | راؤنڈ روبن ٹورنامنٹ and playoffs |
ٹیموں کی تعداد | 12 |
موجودہ فاتح | Bengal Warriors (1st title) |
زیادہ کامیاب | Patna Pirates (3 titles) |
2019 Pro Kabaddi League |
2006ء کے ایشیائی کھیل میں کبڈی کو بہت سراہا گیا تھا۔ کبڈی کے تئیں لوگوں کو جوش اور پسند کو دیکھتے ہوئے پرو کبڈی لیگ کا آغاز کیا گیا۔ پرو کبڈی لیگ کا خاکہ انڈین پریمیئر لیگ سے متاثر ہے جس میں ہر ٹیم کی ایک فرنچائزی ہوتی ہے اور کھلاڑیوں کی بولی لگتی ہے۔ 2014ء کے پہلے سیزن میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور کل فیس $250,000 تھی۔[2][3]
بھارت میں انڈین پریمئر لیگ کے بعد کئی لیگ ایجاد ہوئیں جن میں آئی پی ایل کا خاکہ استعمال کیا گیا اور وہ سب کامیاب ہوئیں۔ پرو کبڈی لیگ کے تئیں منتظمین کو کچھ تشویش تھی کہ کامیاب ہو گی یا نہیں کیونکہ پہلے ہی کئی لیگ بھارت میں چل رہی تھی اور کرکٹ کی طرح کبڈی کے کھلاڑی اتنے مشہور بھی نہیں تھے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کرکٹ کی طرح کبڈی بھی گاؤں گاؤں میں کھیلی جاتی ہے۔ لہذا جیسے کبڈی کا آغاز ہوا شائقین نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور پرو کبڈی لیگ کو خوب کامیابی ملی۔[2]
اس کے افتتاحی پروگرام کو 435 ملین لوگوں نے دیکھا تھا۔ اس کے زیادہ بس 2014ء کے انڈین پریمئر لیگ کے افتتاحی پروگرام کو 552 ملین لوگوں نے دیکھا تھا۔ 2014ء کے پرو کبڈی لیگ کا فائنل جے پور پنک پینتھرز اور یو ممبا کے درمیان میں کھیلا گیا تھا جسے 86.4 ملین لوگوں نے دیکھا تھا۔[4][5] پرو کبڈی کے آفیشل بروڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس[6] نے اعلان کیا کہ اگلے سال 2015ء میں پرو کبڈی لیگ کی بنیادی کمپنی مارشل اسپورٹس کے 74فیصد اسٹاک خرید لیگی۔[7]
2017ء اور 2018ء سیزن کے لیے پرو کبڈی لیگ میں مزید ٹیمیں شامل کی گئیں اور فارمیٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے تمام ٹیموں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جسے زون کہا گیا۔[8] 2019ء میں پھر سے پرانے فارمیٹ کو بحال کیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Kabaddi gets the IPL treatment"۔ BBC News (بزبان انگریزی)۔ 2014-08-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2018
- ^ ا ب "Kabaddi gets the IPL treatment"۔ BBC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2016
- ↑ "Kabaddi deserves a league of its own: Anand Mahindra"۔ The Economic Times۔ 2014-04-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2018
- ↑ "Pro Kabaddi league viewership second only to IPL"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2016
- ↑ "Simple, visceral, fun: why the ancient sport of kabaddi is enjoying a resurgence"۔ The Guardian۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2016
- ↑ "Pro Kabaddi league fixes players' auction on مئی 20"۔ Times of India۔ 2014-05-17۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2014
- ↑ "Star India Buys 74% Stake In Pro Kabaddi Owner Mashal Sports"۔ Sports Business Daily (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2017
- ↑ "Pro Kabaddi League 2017: Full schedule, format, new teams and all you need to know about Season 5"۔ Firstpost (بزبان انگریزی)۔ 2017-07-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2017