پس حجیرہ
پس حجیرہ (posterior chamber) سے مراد پستانیہ (mammaliam) جانداروں کی آنکھ میں موجود اس حجیرے (chamber) کی ہوتی ہے کہ جو عدسے (lens) کے پیچھے یا پستی جانب پایا جاتا ہے اسی وجہ سے اس کو پس حجیرہ کہتے ہیں۔ آنکھ کی گیند اصل میں دو بڑے قطعات (segments) پر مشتمل ہوتی ہے جس میں ایک چھوٹا (کل کا قریباً چھٹا) حصہ عدسۂ آنکھ کے سامنے یا آگے ہوتا ہے جسے پیش قطعہ (anterior segment) کہتے ہیں، جبکہ باقی بڑا حصہ پشتی جانب یا پیچھے ہوتا ہے اور پس قطعہ (posterior segment) کہلاتا ہے۔ اگلے پیش قطعے کے پھر دو حصے ہو جاتے ہیں
- پیش حجیرہ (anterior chamber) جو قرنیہ (cornea) کی پچھلی سطح اور قزحیہ (iris) کے مابین ہوتا ہے۔
- پس حجیرہ (posterior chamber) جو قزحیہ اور عدسی رباط معلق (suspensory ligament of lens) کے درمیان پایا جاتا ہے۔
پس حجیرہ | |
---|---|
آنکھ کا ایک تراشہ ؛ جس میں پیش و پس قطعات و حجیرات واضع کیے گئے ہیں۔ | |
گریس کی کتاب سے آنکھ کے اگلے حصے کے تراشے کی ایک شکل جس میں تمام اہم ساختوں کے نام دیکھے جا سکتے ہیں۔ | |
لاطینی | c. posterior bulbi |
گریس | subject #225 1012 |
ڈارلینڈ | c_04/12206823 |