پلے میٹ اس ماڈل یا اداکارہ کو کہا جاتا ہے جس کی تصاویر پلے بوائے میگزین کے درمیانی مرکزی صفحات / سرورق پر اس ماہ کی پلے میٹ کے طور پر شائع کی جاتی ہیں اسے انگریزی میں پلے میٹ آف دی منتھ (Playmate of the Month یا PMOM) کہا جاتا ہے۔ پی ایم او ایم میں اس ماڈل/اداکارہ کی برہنہ تصاویر، درمیانی دو صفحات پر مشتمل ایک پوسٹر , تصویری سوانح عمری اور ایک "پلے میٹ ڈیٹا شیٹ" جس میں اس کی تاریخ پیدائش،اُس کی تمام جسمانی پیمائشیں اور جنسی رومانوی پسندو ناپسند درج ہوتی ہے۔بارہ ماہ کے بعد ان تمان ماہانہ پلے میٹ لڑکیوں میں سے ایک کو منتخب کر کے پلے میٹ آف دی ائیر(Playmate of the Year یا PMOY) کہا جاتا ہے۔ہر ماہ کی پلے میٹ کو 25000 امریکی ڈالر جبکہ ہر سال کی پلے میٹ کو 100،000 امریکی ڈالر اور ایک کار کا اضافی انعام دیا جاتا ہے [1] جب کہ دیگرتحائف اس کے علاوہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، سال کی منتخب پلے میٹ لڑکیوں کو عموما میگزین کے سنگ میل ایڈیشن کے لیے بھی چن لیا جاتا ہے۔

2004 پلے میٹ آف دی ایئر کارمیلا ڈی سیسر (اپریل 2006)

پلے بوائے کے مطابق ، پلے میٹ کبھی سابقہ نہیں ہوتی کیونکہ "ایک جو ایک بار پلے میٹ چن لی گئی ، وہ ہمیشہ ایک پلے میٹ کے طور پر ہی جانی جائے گی"۔ [2]

تاریخ ترمیم

مارلن منرو ، جو پہلے شمارے میں جلوہ گر ہوئی تھی ، اب تک کی واحد اداکارہ ہے جسے "سویٹ ہارٹ آف دی منتھ" کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ پہلی باقاعدہ پلے میٹ آف دی منتھ پلے بوائے کے دوسرے شمارے میں جلوہ گر ہونے والی مس جنوری 1954مارگی ہیریسن تھی۔عموما کوئی لڑکی صرف ایک بار ہی پلے میٹ آف دی منتھ منتخب ہو سکتی ہے لیکن پلے بوائے کے ابتدائئی سالوں میں کچھ لڑکیاں ایسی بھی تھیں جو ایک سے زائد مرتبہ چنی گئیں جن میں مارلن والٹز (فروری 1954 ، اپریل 1954 ، اپریل 1955)  – اس کی پہلی جلوہ گری مارگریٹ اسکاٹ کی حیثیت سے تھی اور جینٹ پیلگرام (جولائی 1955 ، دسمبر 1955 اور اکتوبر 1956) سب سے زیادہ مرتبہ جلوہ گر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ ان کے علاوہ مارگی ہیریسن (جنوری 1954 ، جون 1954) اور مارگوریٹ ایمپائی (مئی 1955 ، فروری 1956) وہ دوشیزائیں ہیں جو ایک سے زیادہ بار پلے میٹ کی حیثیت سے دنیا کو دکھائی دیں۔

پلے میٹ اولین ترمیم

  • پہلی پلے میٹ: مارگی ہیریسن (مس جنوری 1954) پلے بوائے کے دوسرے شمارے میں۔ مارلن منرو ، جو پہلے شمارے میں جلوہ گر ہوئی تھی ، صرف "سویٹ ہارٹ آف دی منتھ" کے طور پرمنتخب ہوئی تھی۔
  • پہلی پلے میٹ جو تین بار منتخب کی گئی: مارلن والٹز (مس فروری 1954 ، اپریل 1954 اور اپریل 1955 - اس کی پہلی جلوہ گری مارگریٹ اسکاٹ کے طور پر تھی)
  • پلے بوائے کی تاریخ کا پہلا اور واحد مہینہ (آج تک) جس میں کوئی پلے میٹ نہ تھی  – مارچ 1955 (شائع نہیں ہوا)
  • پہلی سینٹرفولڈ (دو صفحات): جینٹ پیلگرام (مس جولائی 1955)
  • پہلے فولڈ آؤٹ سینٹر فولڈ (تین صفحات): ماریان اسٹافورڈ (مس مارچ 1956)
  • پہلی غیر ملکی پلے میٹ: ماریون اسکاٹ (مس مئی 1956) جرمنی میں پیدا ہوئی۔
  • اب تک کی سب سے کم عمر ترین پلے میٹ: ایلزبتھ این رابرٹس (مس جنوری 1958) 16 سال کی عمر میں پلے میٹ منتخب ہوئی۔
  • پہلا شمارہ جس میں دو پلے میٹ کو (دونوں ایک ہی ماہ میں ، الگ الگ تصویروں میں) منتخب کیا گیا تھا: پیٹ شیہن اور مارا کارڈے (دوشیزائیں اکتوبر 1958)
  • پلے میٹ آف دی ایئر (1960) بننے والی پہلی پلے میٹ: ایلن اسٹریٹن (مس دسمبر 1959)
  • پہلیایشین نژاد امریکی پلے میٹ : چین لی (مس اگست 1964)
  • پہلا افریقی نژاد امریکی پلے میٹ : جینیفر جیکسن (مس مارچ 1965)
  • پہلی جڑواں پلے میٹ میری کولنسن اور میڈیلین کولنسن (مس اکتوبر 1970)
  • واضح طور پر زیر ناف بالوں کو دکھانے والی پہلی پلے میٹ : لیو لنڈلینڈ (مس جنوری 1971)
  • مکمل طور پر عریاں سنٹرل فولڈ کے لیے پوز کرنے والی پہلی پلے میٹ: مارلن کول (مس جنوری 1972)
  • مکمل طور پر عریاں سنٹرل فولڈ کے لیے پوز کرنے والی اور واضح طور پر زیر ناف بالوں کو دکھانے والی پہلی پلے میٹ: بونی لارج (مس مارچ 1973)
  • پہلی ہسپانوی امریکی پلے میٹ: ایسٹر کارڈیٹ (مس اکتوبر 1974) پاناما سے تھی۔
  • پہلی کزنز جوپلے میٹ بنیں: ایلائن مورٹن (مس جون 1970) اور کیرن ایلائن مورٹن (مس جولائی 1978)
  • پہلی ویڈیو پلے میٹ (1982): لونی چن جنوری 1983 کے شمارے میں بھی میگزین کی سنٹر فولڈ تھی۔
  • پلے میٹ بننے والی پہلی ماں اور بیٹی: کیرول ایڈن (مس دسمبر 1960) اور اس کی بیٹی سائمون ایڈن (مس فروری 1989)
  • پہلی تڑواںپلے میٹ: ایریکا ، نیکول اور جیکلن دہم (دوشیزائیں دسمبر 1998)
  • پہلی میکسیکن امریکن پلے میٹ: ریکیل پامپلن (2013 اور مس اپریل 2012)
  • پہلی کھلے عام ٹرانسجینڈر پلے میٹ: انیس راؤ (مس نومبر 2017) [3] [4]

مزید دیکھیے ترمیم

  • پینٹ ہاؤس پٹ کی فہرست
  • پلے بوائے 1953–59 میں لوگوں کی فہرست
  • پلے بوائے 1960–69 میں لوگوں کی فہرست
  • پلے بوائے 1970-79 میں لوگوں کی فہرست
  • پلے بوائے 1980-89 میں لوگوں کی فہرست
  • پلے بوائے 1990-99 میں لوگوں کی فہرست
  • پلے بوائے 2000–09 میں لوگوں کی فہرست
  • پلے بوائے 2010-19 میں لوگوں کی فہرست
  • مہینے کے پلے بوائے پلے میٹ کی فہرست
  • پلے بوائے ویڈیوز کی فہرست
  • پلے میٹ آف دی ایئر کی فہرست
  • پلے بوائے کی فہرستیں
  • پلے بوائے بنی

نوٹ ترمیم

  1. "Playmate of the Year: I'll use my prize money to pay for medical school"۔ Fox News۔ June 4, 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ April 30, 2019 
  2. "Playboy.com: what Milestones"۔ June 30, 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. Lisa Respers France۔ "Ines Rau is the first transgender Playmate"۔ CNN 
  4. "Playboy Debuts First Transgender Playmate, Ines Rau"۔ October 19, 2017 

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم