میریلن مونرو
(انگریزی میں: Marilyn Monroe ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Monroe in 1952
میریلن مونرو, 1952

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Norma Jeane Mortenson ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 1 جون 1926(1926-06-01)
لاس اینجلس، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ
وفات اگست 5، 1962(1962-80-50) (عمر  36 سال)
لاس اینجلس، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ
طرز وفات خود کشی  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of the United States (1795-1818).svg ریاستہائے متحدہ امریکا  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر نام نورما جین بیکر
(Norma Jeane Baker)
آنکھوں کا رنگ نیلا  ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سنہری  ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 168 سنٹی میٹر[1]،  165 سنٹی میٹر[1]،  65.5 انچ[1]  ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات
عملی زندگی
مادر علمی لی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (1951–)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم تاریخ ادبیات اور فن  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ
  • اداکارہ
  • ماڈل
  • گلوکارہ
مادری زبان امریکی انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1945–62
دستخط
Marilyn Monroe Signature.svg
ویب سائٹ
ویب سائٹ marilynmonroe.com
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگیترميم

میریلن مونرو (انگریزی: Marilyn Monroe) (یکم جون 1926ء5 اگست 1962ء)،ایک امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل تھیں۔ پیدا ئش کے وقت اس کا نام نورما جین بیکر تھا۔ نورما جین اس روز ریاست کیلی فورنیا کے مغربی ساحلی شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئی۔ جہاں اس کا جنم ہوا، وہ جگہ ہالی وڈ اسٹوڈیوز کے قریب ہی واقع تھی۔اس کی مان گلیڈیز بیکر دماغی عارضے میں مبتلا تھی۔ جب مرض شدت اختیار کرتاتھا تو اسے لمبے عرصے کے لیے اسپتال لے جانا پڑتاتھا۔ ایسے میں نورما کو دیکھ بھال کے لیے مختلف لوگوں کے پاس بھیج دیا جاتاتھا۔

اداکاریترميم

اپنے بچپن کا بیشتر حصہ یتیم خانوں میں گزارنے کے بعد مونرو نے ایک ماڈل کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں انہیں 1946ء میں ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔ ابتدائی طور پر انہیں چھوٹے موٹے کردار ملے، لیکن اسفالٹ جنگل (The Asphalt Jungle) اور آل اباؤٹ ایو (All About Eve) (دونوں 1950ء) میں شاندار کارکردگی کے باعث ان کی پذیرائی کی گئی۔ جینٹل مین پریفیر بلونڈز (Gentlemen Prefer Blondes)، ہاؤ ٹو میری اے ملینیئر (How to Marry a Millionaire)، سم لائیک اٹ ہوٹ (Some Like It Hot) اور دی سیون ایئر اچ (The Seven Year Itch) میں طربیہ اداکاری نے انہیں ہالی ووڈ کی مشہور اور مسحور کن ترین اداکاراؤں میں سے ایک بنا دیا۔

کردارترميم

مستقلاً ایک ہی انداز کے کردار نبھانے کے باعث آگے بڑھنے کے امکانات محدود ہونے کے پیش نظر نئے کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں۔ میریلن نے ایکٹرز اسٹوڈیو میں تعلیم حاصل کی اور میریلن مونرو پروڈکشنز قائم کی۔ بس اسٹاپ (Bus Stop) میں ان کی یادگار کارکردگی کو ناقدین نے بھرپور انداز میں سراہا ۔ سم لائیک اٹ ہوٹ میں اداکاری پر آپ کو گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

خودکشیترميم

مونرو کی زندگی کے آخری ایام بیماریوں، ذاتی مسائل اور کام کے لیے ناقابل بھروسا اور مشکل فرد کی ساکھ بننے کے باعث انتہائی مشکلات میں گزرے۔ ضرورت سے زیادہ دوا استعمال کرنے کے باعث آپ کی موت واقع ہوگئی۔ باضابطہ طور پر تو اسے خودکشی قرار دیا گیا لیکن حادثاتی طور پر زائد خوراک کے استعمال اور قتل کا شبہ بھی خارج از امکان نہیں۔

1999ء میں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے انہیں تاریخ کی عظیم ترین خاتون اداکاراؤں میں چھٹا درجہ دیا۔

بیرونی روابطترميم

  1. http://themarilynmonroecollection.com/marilyn-monroe-true-size/ — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اکتوبر 2019
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11916572r — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: Bibliothèque nationale de France — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ