پنجاب واریئرس
ہاکی پنجاب، بھارت کا ایک مقبول کھیل ہے۔ ریاست کی اپنی ٹیم پنجاب واریئرس ہاکی یا جے پی پنجاب واریئرس موجود ہے۔ یہ ٹیم بہتر مظاہروں کی اپنی مثال پیش کرتی آ رہی ہے۔ اس کی ایک مثال 2016ء میں منعقدہ چوتھی ہاکی انڈیا لیگ مقابلوں کے اختتامیے میں اس کا فاتح نکلنا ہے۔ یہ کامیابی ٹیم کی تیسری ایسی جیت تھی۔ آخری مقابلے میں پنجاب واریئرس نے کلینگا لانسرس کو 6-1 سے شکست دے کر واضح فتح درج کر چکی ہے۔ اس جیت کے سبب ٹیم کو ڈھائی کروڑ کا چیک اور فاتحانہ ٹروفی حاصل ہوئی تھی۔ میچ کا گول کرنے کا خاص انعام ارمان قریشی کو دیا گیا۔ اس سلسلے میں کھلاڑی کو الگ سے پچیس ہزار کا چیک دیا گیا تھا۔[1]