پنجور باغات یا یادویندر باغات ، سترہویں صدی عیسوی کا ایک تاریخی باغ ہے جو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے شہر پنجور میں ہے۔ اس کو فدائی خان نے بنایا تھا۔

پنجور گارڈن

تاریخ

ترمیم
 
رات کے وقت باغات
 
ہریانہ کے پنجور میں مغل باغات

پنجور گارڈن سترہوی صدی عیسوی میں اورنگزیب کے عہد سلطنت میں بنایا گیا تھا۔ مغل بادشاہ اورنگزیب اور اس کے رضاعی بھائی نواب و سپہ سالار فدائی خان نے مل کر باغ کا ڈیزائن بنایا تھا۔[1] ایک بار جب وہ وادی پنجور کا دورہ کر رہے تھے تو وہ اس کی خوبصورتی سے مسحور ہو گئے تھے اور اسی وقت انھوں نے اس جگہ پر پادشاہ اورنگزیب کے ساتھ بنائے گئے باغ کے ڈیزائن کو حقیقت کا روپ دینے کا فیصلہ کیا۔ سنہ 1769ء میں گورکھوں کو شکست ہوئی اور پنجور کے باغات اور آس پاس کی زمینیں پٹیالہ ریاست کے حوالے کر دی گئیں۔ سنہ 1775ء میں اس ریاست پر پٹیالہ کے بادشاہ مہاراجہ امر سنگھ کی حکومت تھی۔ پنجور پر قبضے کے بعد باغ پر دوبارہ کام شروع کرنے اور اسے مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا۔ سنہ 1966ء میں ہندوستان کی آزادی کے بعد ان کے بیٹے مہاراجہ یادویندر سنگھ نے پنجور کے باغات قوم کو عطیہ کیے۔ اس کے بعد سے پنجور باغات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

فن تعمیر

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. The Cambridge History of India: Turks and Afghans. Volume 3. Sir Wolseley Haig, pp.567