دلائی لاما کے بعد تبت کا سب سے بڑا مذہبی پیشوا۔ اس کی تلاش بھی دلای لاما ہی کی طرح ہوتی ہے۔ پنجن لاما کی وفات کے بعد بڈھے لاماؤں کو جس بچے میں خاص نشانیاں نظر آئیں، اُسے پیشوا بنا لیتے ہیں۔ پنچن لاما کو مہاتما بدھ کا مظہر اور دلائی لاما کا مرشد تصور کیا جاتا ہے اور اس کے تحت تمام لاما ہوتے ہیں۔ جو خانقاہوں میں رہتے ہیں۔