پنگلی ونکیا
مہاتما گاندھی نے پرچم کی تجویز کانگریس کے 1921ء والی اجلاس میں پیش کی تھی۔ اس پرچم کو آندھرا پردیش کے پنگلی ونکیا (انگریزی: Pingali Venkayya) نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس پرچم کے وسط میں روایتی گھومتا پہیا تھا جو بھارت کو خود کپڑے بنا کر خو مختار بنانے کی گاندھی کی سوچ کو ظاہر کرتا تھا۔اس کے بعد جھنڈے کے درمیان یعنی پہیا کے پس منظر میں سفید پٹی رکھی گئی جو اقلیتوں کو ظاہر کرتی تھی۔ بعد میں فرقہ وارانہ تعلق کو ختم کرنے کے لیے زعفرانی ،سفید اور سبز پٹی رکھی گئی جو ہمت، قربانی ،سچائی، ایمان اچھائی کو ظاہر کرتی تھی، جسے من و عن تسلیم کیا گیا۔ [2] اس طرح پنگلی وینکیا بھارت کے پرچم کے ڈیزائنر بنے تھے۔
پنگلی ونکیا | |
---|---|
(تیلگو میں: పింగళి వెంకయ్య) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 اگست 1876ء |
وفات | 4 جولائی 1963ء (87 سال) وجئے واڑہ [1] |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) بھارت (26 جنوری 1950–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | نمونہ ساز ، مصنف |
درستی - ترمیم |