پورنا مالا واتھ
پورنا مالاواتھ صرف تیرہ برس کی تھی جب اس نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بھارت کا جھنڈا بلند کیا تھا۔ پورنا کی زندگی پر بھارت میں فلم بھی بنائی گئی۔
پورنا مالا واتھ | |
---|---|
(تیلگو میں: మాలవత్ పూర్ణ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 جون 2000ء (24 سال) تلنگانہ [1] |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | کوہ پیما |
کھیل | کوہ پیمائی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
حالاتِ زندگی
ترمیمپورنا مالاواتھ کا تعلق بھارتی ریاست تیلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے گاؤں پاکالا سے ہے۔ وہ 25 مئی 2014 ء کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر لڑکی بن گئی تھی. جب ان کی عمر تیرہ سال اور گیارہ ماہ تھی۔اسنے نیپال کی 8848 میٹر بلند چوٹی کو فتح کیا۔ تیلنگانہ جیسی ریاست جہاں پہاڑوں کا کوئی نشان تک نہیں، وہاں کی ایک غریب اور ان پڑھ تیرہ سالہ لڑکی کا دنیا کا سب سے بلند ترین پہاڑ سر کرنا ناممکن تھا۔لیکن اس نے اس ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ پورنا ایک کسان کی بیٹی ہے اور اس کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے۔ بطور کوہ پیما اس کے سفر کا آغاز تب ہوا جب قبائلی اسکولوں کے لیے کوہ پیمائی کے ایک پروگرام میں اس نے حصہ لیا۔
پورنا مالا وتھ پہ فلم
ترمیمآدی واسی نامی قبائلی گاؤں سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی سے متاثر ہو کر نامور بھارتی ہدایت کار راہول بوس نے اس لڑکی کی کامیابی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا جس کے فلمساز بھی وہ خود ہیں اور انھوں نے اس میں اداکاری بھی کی ہے۔ اس فلم میں راہول، آر ایس پروین کا کردار ادا کر رہے ہیں جنھوں نے ریاست کے اس پروگرام کا آغاز کیا اور پھر پورنا کے استاد بن گئے۔ پروین اور ایک ایسے کوہ پیما جو خود ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں، نے اس پروگرام میں شامل بچوں کو بھارت کی شمال مشرقی ریاست دارجیلنگ بھیجا تا کہ وہ کوہ پیمائی میں مہارت حاصل کر سکیں۔ پروین نے تب فیصلہ کیا کہ وہ پورنا کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تربیت دیں گے تاکہ آدی واسی لوگ یہ سمجھ سکیں کہ ان کے بچوں میں کتنا ٹیلنٹ ہے۔ اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے پورنا کا انتخاب ایک نوجوان دلت لڑکے کے ساتھ کیا گیا تھا۔
حوالہ جات
ترمیمhttps://www.dw.com/ur/ماؤنٹ-ایورسٹ-سر-کرنے-والی-کم-عمر-ترین-لڑکی-کی-کہانی/a-38216086