پورہ معروف

اتر پردیش میں گاؤں کا نام

پورہ معروف شہر مئو (اترپردیش، بھارت) سے تقریبًا دس کیلو میٹر دور ایک مشہور قصبہ جو دریائے ٹونس کے کنارے واقع ہے۔ اسے شیخ معروف بابا نے بسایا ہے۔ اس کی قدامت کے سلسلے میں کوئی سراغ نہیں ملتا۔ لیکن اتنا تسلیم شدہ ہے کہ تقریباً چار سو سال سے زیادہ پرانی بستی ہے۔ یہ قصبہ اپنی علمی، ادبی اور تحقیقی خدمات کی وجہ سے پورے ملک میں شہرت رکھتا ہے۔ یہاں کئی تعلیمی ادارے فعال رکن کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں جن میں مدرسہ ضیاءالعلوم، مدرسہ اشاعت العلوم، مدرسہ امامیہ، مدرسہ معروفیہ اور ادارہ تحقیقات اردو و فارسی پورہ معروف قابل ذکر ہیں۔ ادارہ تحقیقات اردو و فارسی 2016 سے "فیضان ادب" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی علمی و ادبی رسالہ بھی پابندی سے شائع کر رہا ہے۔ الحمد للہ یہ علما صلحاء اور ادبا کا گڑھ مانا جاتا ہے یہاں کی تہذیب اپنی مثال آپ ہے بے شمار صلحاء و اتقیاء اس سر زمین پر جنم لیے جن کی برکت سے آج الحمد للہ یہاں اسلامی ماحول ہر خاص و عام میں نمایاں ہے.

حوالہ جات

ترمیم