پٹولوئس اسٹیچین ٹیوب
پٹولوئس اسٹیچین ٹیوب سماعت سے متعلقہ ایک نہایت کم یاب جسمانی معذوری کا نام ہے، جس میں مریض کی اسٹیچین ٹیوب کبھی کبھار کھلنے کی بجائے ہمیشہ کھلی ہی رہتی ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو مریض کو خودسمعی کی شکایت ہو جاتی ہے، یعنی وہ اپنی اندرونی آوازیں سننے لگتا ہے، جیسے سانس کی آواز، دل کی دھڑکن اور کھانا کھاتے ہوئے جبڑوں کی آواز وغیرہ۔ یہ آوازیں براہ راست اس کے کان کے ڈرم پر پڑتی ہیں جس کی وجہ سے اسے اپنے *سر پر بوجھ* محسوس ہوتا ہے۔