پکا ماڑی
(پکی ماڑی سے رجوع مکرر)
پاکستان کے شہر فیصل آباد کی ایک قدیم بستی کا نام، جو شہر بننے سے بہت پہلے 1890ء کے لگ بھگ موجودہ محلہ طارق آباد کے قریب آباد تھی۔ جہاں پر بابا نور شاہ ولی سرکار کا دربار ہے۔
1885ء میں لیفٹیننٹ گورنر مسٹر جیمس لائل نے لاہور سے جھنگ شہر کی طرف سفر کرتے ہوئے تحصیل چنیوٹ میں شامل ساندل بار کے بے آباد مگر سرسبز و شاداب علاقے میں پکی ماڑی کے ایک گاؤں میں پڑاؤ کیا۔ ایک نوجوان انگریز انجینئر کیپٹن نیگ بھی اس کے ساتھ تھا۔جیمس لائل نے پکی ماڑی میں چند روز کے قیام کے د وران گھوڑوں پر سوار ہو کر پکی ماڑی کے چاروں اطراف کئی کئی میل تک سفر کر کے اس علاقے کو دیکھا۔