پہلی نظر کی محبت (انگریزی: Love at first sight) انسانی زندگی کا ایک ذاتی تجربہ اور مقبول عام ادبی استعارہ ہے۔ یہ اس کیفیت کا نام ہے جس میں ایک شخص کسی اجنبی سے پہلی نظر ہی میں پیار کر بیٹھتا ہے۔ زمانہ قدیم سے پہلی نظر کی محبت کا یہ استعارہ شعرا اور ادبا کے یہاں خاصا مقبول رہا ہے۔

عملی مثال

ترمیم

بالی وڈ کے مشہور اداکار ریتیک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزان، دونوں زمانہ طفولت سے شناسا تھے، تاہم ریتیک سوزان سے ایک ٹریفک سگنل پر پہلی بار اکیلے ملے اور محبت میں گرفتار ہو گئے۔ دونوں اپنی کاریں چلا رہے تھے اور دونوں گاڑیوں کے بیچ پھنس گئے تھے۔ جس لمحہ وہ بائیں جانب کی کار کو دیکھنے مڑے، ان کی زندگی بدل گئی۔ نزدیک سے دیکھنے پر انھوں نے سوزان کو اپنی زندگی کی حسین ترین خاتون کے روپ میں پایا اور پہلی نظر کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ کہو نہ پیار ہے میں موجود ٹریفک سگنل کا سین جس میں ریتیک امیشا پٹیل سے پہلی بار ملتے ہیں درحقیقت ریتیک کی حقیقی زندگی سے متاثر تھا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Look Back: How Hrithik And Sussane Had The Perfect Love Story"۔ indiatimes.com۔ 8 مارچ، 2015 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔