پیام اسلام فاؤنڈیشن، ایسا مذہبی ادارہ ہے جو اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے۔

دست‌یاباردو ، انگریزی (پیام اسلام فاؤنڈیشن)
قیام2014
صدر دفتر،
کلیدی شخصیاتسید ذاکر رضا چھولسی ، سید غافر رضوی چھولسی ، مقداد چھولسی
ویب سائٹپیام اسلام .P.i.F

پیام اسلام کا تعارف ترمیم

پیام اسلام ایک مذہبی ادارہ ہے جو اپنے وجود سے آج تک انسانیت کی خدمت کرتا چلا آرہا ہے۔ اس ادارہ کی تاسیس سنہ 2014 میں ملتی ہے۔ اس کے بانی و مؤسس عالیجناب مولانا سید ذاکر رضا چھولسی صاحب قبلہ ہیں اور یہ ادارہ عالیجناب مولانا سید غافر رضوی چھولسی صاحب قبلہ فلکؔ چھولسی کی زیر نگرانی ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے، اس ادارہ کے ڈائریکٹر مینیجر جناب مقداد چھولسی ہیں۔ پیام اسلام فاؤنڈیشن کی سائٹ پر اس ادارہ کے تعارف میں کچھ اس انداز کی تحریر دیکھنے کو ملتی ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم فَاسْئَلُوْا اَھْلَ اْلذِّکّْرِ اِنْ کُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ ّ(الانبیاء:7 )

اگر تم خود نہیں جانتے تو اہل ذکر  (یعنی اہل بیتؑ) سے پوچھو ۔

پیام اسلام فاؤنڈیشن، ایک ایسا ادارہ ہے جو گھر بیٹھے دینی تعلیمات فراہم کرتا ہے، اس ترقی یافتہ دور میں جس کے پاس انٹرنیٹ موجود ہو وہ انٹر نیٹ کنیکٹ کرکے آسانی کے ساتھ دینی معلومات فراہم کرسکتا ہے، اس ادارہ کا اصلی مقصد تعلیمات دینی و اسلامی کو نوجوانوں تک پہنچانا ہے۔ اس ادارہ کی مکمل کوشش یہی رہتی ہے کہ اس روشن فکر دور کو تنویر علوم سے منور کر دے، کوشاں نوجوانوں کو راہ راست کی ہدایت کرے اور جو راہ راست پر گامزن ہیں انھیں اسی طرح ثابت قدم اور گامزن رکھے۔ یہ ادارہ تمام خدمات فی سبیل اللہ انجام دیتا ہے اور اس کا منظور نظر رضایت الٰہی ہے؛ اس ادارہ کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ حق بیانی کا دامن نہ چھوٹنے پائے اور ہمیشہ اقوال معصومین ؑکے تناظر میں تبلیغ و اشاعت دین کا سلسلہ قائم رکھے۔[1]

چودہ معصومین علیہم السلام کا اجمالی تعارف اور مختصر شجرہ ترمیم

اسمائے گرامی چودہ معصومین علیہم السلام
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
امام علی علیہ السلام امام سجّاد علیہ‌السلام امام موسی کاظم علیہ السلام امام علی نقی علیہ السلام
امام حسن علیہ السلام امام باقر علیہ السلام امام رضا علیہ السلام امام عسکری علیہ السلام
امام حسین علیہ السلام امام صادق علیہ السلام امام جواد علیہ السلام امام مہدی علیہ السلام
 
Payam-e-Islam Foundation
 
Payam-e-Islam Foundation
=== شجرۂ طیبہ چودہ معصومین علیہم السلام ===
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم (رسول خدا)
فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا (رسول خدا کی بیٹی) علی علیہ السلام (رسول خدا کے داماد)
حسن علیہ السلام (رسول خدا کے بڑے نواسے) حسین علیہ السلام (رسول خدا کے چھوٹے نواسے)
زین العابدین علیہ السلام (امام حسین کے فرزند) محمد باقر علیہ السلام (امام زین العابدین کے فرزند)
جعفر صادق علیہ السلام (امام باقر کے فرزند) موسیٰ کاظم علیہ السلام (امام صادق کے فرزند)
علی رضا علیہ السلام (امام کاظم کے فرزند) محمد تقی علیہ السلام (امام رضا کے فرزند)
علی نقی علیہ السلام (امام تقی کے فرزند) حسن عسکری علیہ السلام (امام نقی کے فرزند)
امام مہدی علیہ السلام (امام عسکری کے فرزند)

[2]

پیام اسلام کے اہداف و مقاصد ترمیم

|*| حقیقی اسلام پیش کرنا
|*| انسانیت کا درس دینا
|*| گمراہی سے نجات دینا
|*| صحیح راستہ کی ہدایت کرنا
|*| الجھنوں سے نجات دلانا
اس ادارہ نے اپنے اہداف و مقاصد کے پیش نظر وبلاگ، یوٹیوب چینل اور فیس بک پر پیج بھی بنایا ہے تاکہ دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیا جاسکے اور گمراہ فکر افراد کو راہ نجات پر گامزن کیا جاسکے؛ حالانکہ یہ کام ہر انسان کا فرض ہے لیکن ہر انسان اس فرض کو ادا نہیں کرپاتا ہے البتہ جو شخص اس ذمہ داری کو محسوس کرلیتا ہے وہ اس راہ میں قدم اٹھاتا ہے اور پیام اسلام فاؤنڈیشن بھی اسی کی ایک مثال ہے جو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔[4][5][6]

شجرہ چھولس سادات ترمیم

اس ادارہ نے گلستان رضویہ کے نام سے چھولس سادات کا شجرہ نسب شائع کیا ہے؛ اس شجرہ کے مؤلف مولانا سید ذاکر رضا چھولسی صاحب قبلہ (گورنمنٹ ٹیچر فرخ آباد) ہیں اور اس شجرہ پر نہایت عمیق طریقہ سے نظر ثانی مولانا سید غافر رضوی چھولسی صاحب قبلہ (اسلامک ریسرچ اسکالر دہلی) نے فرمائی ہے۔ اس شجرہ کو پڑھنے کے لیے پیام اسلام فاؤنڈیشن کی بلاگ پر مراجعہ کریں اور اس کا دوسرا آسان طریقہ یہ ہے کہ اسی صفحہ کے آخر میں بیرونی روابط میں (شجرہ چھولس سادات ، Shajra Chholas Sadat) پر کلک کریں اور شجرہ کا مطالعہ فرمائیں۔[7]

حوالہ جات ترمیم

  1. http://payameislam.blogspot.com/p/blog-page.html?m=1
  2. Seera -e- Peshwayaan; Mahdi Peshwayi
  3. http://payameislam.blogspot.com/p/blog-page.html?m=1
  4. http://payameislam.blogspot.com/
  5. https://www.facebook.com/PayameIslamFoundation/
  6. https://www.youtube.com/channel/UC5VcHNo1bVVdMVClR9QiIeQ
  7. http://payameislam.blogspot.com/p/shajra-chholas-sadat.html

بیرونی روابط ترمیم

شجرہ چھولس سادات ۔ Shajra Chholas Sadat |٭| -- یوٹیوب چینل |٭| -- یوٹیوب چینل |٭| -- بزم اھلبیت[مردہ ربط] |٭| -- بزم ضیاء |٭| -- افکار ضیاء |٭| -- ساغر علم[مردہ ربط] |٭| --