پیرا سُدھم (انگریزی: Pira Sudham) تھائی نسب کے ایک ادیب ہیں۔ ایسان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ چودہ برس کی عمر میں ایک خانقاہ میں بھکشوؤں کا خدمت گار بننے کے لیے ایسان سے بینکاک گئے، وہیں سے سیکنڈری اسکول تک پڑھے۔ بعد ازاں تریام اُدوم ہائی اسکول میں داخلہ لیا اور اس کے بعد چھولا لونگ کورن یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس میں جگہ بنائی۔ آکلینڈ یونیورسٹی اور پھر وکٹوریا یونیورسٹی آف ولنگٹن میں انگریزی ادب پڑھنے کے لیے حکومت نیوزی لینڈ کا وظیفہ جیتے۔ وکٹوریا یونیورسٹی آف ولنگٹن میں اُن کی پہلی کہانی نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ادبی سہ ماہی جریدے لینڈفال نے شائع کی تھی۔ اس کے بعد سے، پیرا سُدھم انگریزی میں افسانے، نظمیں اور ناول لکھ رہے ہیں۔ انھوں نے تھائی زبان میں اب تک کچھ نہیں لکھا۔[1]

پیرا سدھم
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1942ء (عمر 81–82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایسان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت تھائی لینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی چھولا لونگ کورن یونیورسٹی
یونیورسٹی آف آکلینڈ
وکٹوریا یونیورسٹی آف ولنگٹن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  تھائی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حوالہ جات ترمیم

  1. "Pira Sudham : A voice from the grassroots of Thailand"۔ Intute۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2008