ماہر فزیالوجی، اردو شاعر، سابقہ وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی

پیدائش ترمیم

پیرزادہ قاسم رضا صدیقی 8 فروری 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ کراچی آگئے ،[1]

تعلیم ترمیم

پیر زادہ قاسم نے ڈی جے سائنس کالج سے انٹر اور جامعہ کراچی سے بی ایس سی (آنر) کے بعد ایم ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد نیو کیسل یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔[2]

تدریس ترمیم

تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد درس و تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ 1960ء میں جامعہ کراچی میں بحیثیت لیکچرار مقرر ہوئے۔ دوران ملازمت وہ جامعہ کراچی کے پرووائس چانسلر اور رجسٹرار، رکن سنڈیکیٹ، مشیر امور طلبہ اور دیگر اہم کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ پیرزادہ قاسم 2012ء تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے بھی وائس چانسلر بنے رہے، [3]

شعر و ادب ترمیم

پیرزادہ قاسم 1960ء سے شعر کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے تمام صنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے، مگر غزل ان کا خاص میدان ہے۔ 1996ء میں دبئی میں جشن پیرزادہ قاسم بڑی شان وشوکت سے منایا گیا۔ ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں : ’تند ہوا کے جشن میں ‘‘، ’’شعلے پہ زبان‘‘۔ [4]

شعری مجموعے ترمیم

  • تند ہوا کے جشن میں
  • شعلے پہ زباں
  • بے مسافت سفر

حوالہ جات ترمیم

حوالہ جات

  1. https://www.rekhta.org/poets/pirzada-qasim/profile?lang=ur
  2. https://www.rekhta.org/poets/pirzada-qasim/profile?lang=ur
  3. https://chunida.com/shair/pirzadah-qasim-raza-siddiqui
  4. بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:369 پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ