یہ ایک اسلامی نام ہے اور عام طور پر خاندانی نام کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد صدیقی کہلاتی ہے،

مشاہیرترميم

مخذنترميم

یہ نام صدیق سے اخذ کیا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے سچا گواہی دینے والا۔ عام طور پر یہ نام ابوبکرصدیق کی نسبت سے لیا جاتا ہے۔

جنوبی ایشیاترميم

جنوبی ایشیا میں یہ نام کا فی عام ہے لیکن تاریخ یہ بتاتی ہے کہ یہ اصل میں عربوں کی اولاد ہیں جو کہ عربوں کے سندھ فتح کرنے والے لشکر اور کچھ سلطان محمود غزنوی کے ساتھ ہندوستان آئے اور یہیں آباد ہو گئے جس کا ثبوت انکی ثقافت اور رہن سہن اور عام ہندوستانی عوام سے الگ وضع قطع اور شادی بیاہ میں نسب کا خیال رکھنا وغیرہ وغیرہ

شیخ صدیقی قوم ہندوستان. پاکستان. اور عرب ممالک میں پائی جاتی ہے ہندوستان میں شیخ صدیقی کی کل تعداد 171702 ہے وہیں پاکستان میں 750087 کے آس پاس ہیں بنگلہ دیش میں 315236 سعودی عرب می76727 افغانستان میں51000 ہے الجیریا میں33876 ہے عرب امارات میں 25405 ہے. مراکش میں 7533 ہے امریکہ میں 15910 ہے. برطانیہ میں 10548ہے

شیخ صدیقی کی کل تعداد تقریبا 1458428 ہے

شیخ صدیقی قوم کا قوم مسلمان بادشاہوں کے دور حکومت میں وزارت اور خزانے کے ذمہ دار ہوا کرتے تھے اور ان کو زمیندار بھی کہاجاتا ہے شیخ قوم کے پاس زمینوں کی بہتات ہوتی تھی لیکن انگریز کے جانے کے بعد ہندوستانی سرکار نے قسم قسم کے زمینوں پر ٹیکس عائد کرکے اور کئی طرح سے ان کی زمینوں کو دلتوں اور نچلی برادریوں میں تقسیم کردیا آج بھی شیخ قوم کا اطوار زندگی ہندوستان کی اور برادریوں سے الگ ہے شادی یا اور کسی بھی چیز پر شیخ اپنی حیثیت سے بڑھ کر مہمانوں کی خاطر مدارات کرتے ہیں ان کے گھروں میں اسلام کی پابندی بہت سختی سے نافذ کی جاتی ہے مثلا پردے کا اہتمام سخت ہوتا ہے عصری تعلیم کے ستھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دی جاتی ہے اور یہ ایک ایسی قوم ہے جو سو فیصد اہلسنت والجماعت کے مسلک کا اتباع کرتے ہیں یہ قوم قبروں پر چڑھاوے منت مراد بدعت ان سب کے خلاف ہے۔



  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔