پیری مہم
اس پیری مہم (جاپانی: 黒船来航, kurofune raikō, " سیاہ جہازون کا ورود") ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا بحریہ کا ایک سفارتی اور عسکری مہم تھا جو جاپان کی توکوگاوا شوگون شاہی کی دنیا کے ساتھ علیحدگی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا اور جاپان کے درمیان زبردستی سفارتی اور تجارتی تعلقات اور معاہدوں قائم کرنے کے لیے کیا گیا۔
جاپان کو امریکی تجارت کے لیے کھولنے کے لیے 1853ء امریکی صدر میلارڈ فلمور نے کوموڈور میتھیو پیری کے کمان کے تحت جاپان کی طرف جنگی بیڑا بھجوایا۔
اس مہم کے نتیجے سے ریاست ہائے متحدہ امریکا اور جاپان کے درمیان 1858ء میں دوستی اور تجارت کا معاہدہ قلمبند ہوا۔ اس واقعہ سے جاپان کی دو سو سالہ علیحدگی ختم ہو گئی جس سے 1868ء میں توکوگاوا شوگون شاہی کا اقتدار ختم ہو کے جاپان میں فغفور کا اقتدار میجی بحالی کے ساتھ بحال ہو گیا۔