پیر کھارا
پیر کرم شاہ المعروف پیر کھاراکوہستان نمک کی ایک معروف روحانی شخصیت ہے۔
- قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد علوم متداولہ کی تکمیل کی اپنے چچا شاہ جمال نوری سے کے حلقہ ارادت میں داخل ہو کر خرقہ خلافت حاصل کیا آپ قائم اللیل اور صائم الدھر تھے
- ایک مرتبہ پیر محکم الدین شاہ آف کرولی کی دلجوئی کے لیے روزہ افطا کیا آپ کے جود و سخا کا یہ عالم تھا کہ سردی آنے سے پہلے ایک مکان کملوں اور جوتیوں کا بھر لیتے جو نادار بھی آتا اسے کمبل اور جوڑا جوتیوں کا دیتے تھے۔ لنگر پر خاص توجہ دیتے عشاء کی نماز سے پہلے دریافت کرتے کہ کوئی مسافر بھوکا تو نہیں۔ پیر دا کھارا انہی کے نام سے معروف ہے جو کوہستان نمک کے دامن میں واقع ہے۔
- ان کے ہم عصر اولیاء میں قاضی عبد الحلیم ڈھاب والوں نام آتا ہے ۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اولیائے پنجاب ،انجم سلطان شہبازصفحہ 183ورگو پبلشر لاہور