پیر (مذہب)

روحانی استاد

پیر فارسی زبان کا لفظ ہے ۔ جس کے معنی ہیں۔ بزرگ آدمی۔ برگزیدہ۔ بوڑھا شخص ۔ ہندوستان میں اس کی اصطلاح ایسی شخصیت کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کی لوگ پیروی یا اتباع کریں۔ لفظ پیر روحانی شخصیت کے حامل افراد کو عزت و توقیر دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ پاکستان و انڈیا میں پیر ۔ خواجہ۔ شیخ۔ مرشد یہ تمام الفاظ زبان زد و عام ہیں۔ پیروی کرنے والوں کو سالک یا مرید کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں پیر کے لیے لفظ "شیخ" استعمال کیا جاتا ہے ۔

پیر بننے کے لیے ائمہ اکرام نے کچھ شرائط بھی طے کیں ہیں۔

1۔ پیر صحیح العقیدہ اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتا ھو

یعنی بد عقیدہ یا گمراہ نہ ھو

2۔ پیر کا سلسلہ طریقت (شجرہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک متصل ھو ۔

3۔ پیر فاسق و فاجر نہ ھو ۔ علانیہ گناہ نہ کرتا ھو

4۔ پیر کے لیے لازم ہے کہ عالم دین ھو یا کم از کم بنیادی مسائل سے اچھی طرح واقفیت رکھتا ھو اور اپنے عقائد دلائل کے ساتھ جانتا ھو۔

5۔ پیر کا مرشد ہونا لازم ہے ۔ یعنی پیر کو کسی ولی کامل سے خلافت اور آگے بیعت کرنے کی اجازت ھو۔

مزید