پیشاب کی نالی کا انفیکشن

پیشاب کی نالی کا انفیکشن یو ٹی آئی ( UTI ) ایک ایسا انفیکشن ہے جو پیشاب کی نالی کے حصے کو متاثر کرتا ہے۔ [1] جب یہ پیشاب کی نالی کے نچلے حصے کو متاثر کرتا ہے تو اسے مثانے کے انفیکشن ( سسٹائٹس ) کے نام سے جانا جاتا ہے اور جب یہ اوپری پیشاب کی نالی کو متاثر کرتا ہے تو اسے گردے کے انفیکشن ( پائیلونفریٹس ) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ [9] نچلے پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی علامات میں پیشاب کے ساتھ درد، بار بار پیشاب کرنا اور خالی مثانہ ہونے کے باوجود پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس کرنا شامل ہیں۔ [1] گردے کے انفیکشن کی علامات میں عام طور پر یو ٹی آئی کی علامات کے علاوہ بخار اور پہلو میں درد شامل ہوتا ہے۔ [9] شاذ و نادر ہی پیشاب لال رنگ کا یا خونی ہو سکتا ہے۔ [6] بہت بوڑھے اور بہت کم عمر میں، علامات مبہم یا غیر واضح ہو سکتی ہیں۔ [1] [10]

پیشاب کی نالی کا انفیکشن
دیگر نامشدید مثانے کا ورم، سادہ مثانے کا ورم، مثانے کا انفیکشن، علامتی بیکٹیریا
خوردبین کا استعمال کرتے ہوئے پیشاب کی نالی کے انفیکشن والے شخص کے پیشاب میں ایک سے زیادہ خون کے سفید خلیات دیکھے جاتے سکتے ہیں
تخصصمتعدی بیماری
علاماتپیشاب کے ساتھ درد، بار بار پیشاب آنا، خالی مثانہ ہونے کے باوجود پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس کرنا [1]
سببعموما ایسچریچیا کولی [2]
قابل تشویشخواتین کی اناٹومی، جنسی جماع، ذیابیطس، موٹاپا، خاندانی ہسٹری [2]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر، پیشاب کلچر ٹسٹ [3][4]
تفریقی تشخیصفرج اور ویجائناکی سوزش، پیشاب کی سوزش، پیڑو کی سوزش کی بیماری,،مثانے کا ورم[5]
معالجی تدابیراینٹی بائیوٹکس (نائٹروفورانٹوئن یا ٹرائمی تھوپریم/سلفامیتھوکسازول) [6]
تعدد152 ملین (2015)[7]
اموات196,500 (2015)[8]

انفیکشن کی سب سے عام وجہ Escherichia coli نامی بیکٹیریاہے، حالانکہ بعض اوقات دوسرے بیکٹیریا یا فنگس بھی اس کی وجہ ہو سکتے ہیں۔ [2] خطرے کے عوامل میں خواتین کی اناٹومی، جنسی ملاپ، ذیابیطس ، موٹاپا اور خاندانی ہسٹری شامل ہیں۔ [2] اگرچہ جنسی ملاپ خطرے کا ایک عنصر ہے، لیکن UTIs کو جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن ایس ٹی آئی (STIs) کے طور پر درجہ بند نہیں کیا جاتا ہے۔ [11] گردے کا انفیکشن، عام طور پر مثانے کے انفیکشن کے بعد ہوتا ہے لیکن یہ خون سے پیدا ہونے والے انفیکشن کے نتیجے میں بھی ہو سکتا ہے۔ [12] نوجوان صحت مند خواتین میں تشخیص صرف علامات کی بنیاد پر ہو سکتی ہے۔ [4] [13] مبہم علامات والے افراد میں، تشخیص مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ بیکٹیریا انفیکشن کے بغیر موجود ہو سکتے ہیں۔ [14] پیچیدہ معاملات میں یا علاج ناکام ہونے کی صورت میں پیشاب کا کلچر مفید ہو سکتا ہے۔ [3]

غیر پیچیدہ صورتوں میں، علاج اینٹی بائیوٹکس کے مختصر کورس جیسے نائٹروفورنٹائن ، فوسفومیسن یا ٹرائی می تھوپریم/سلفامیتھوکسازول کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ [13] چونکہ اس علاج میں استعمال ہونے والی بہت سی اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔ [1] لہذا پیچیدہ معاملات میں، ایک طویل کورس یا نس کے ذریعے اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ [6] اگر دو یا تین دنوں میں علامات میں بہتری نہیں آتی ہے، تو مزید تشخیصی جانچ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ Phenazopyridine علامات میں مدد کر سکتی ہے۔ [1] اوہ افراد جن کے پیشاب میں بیکٹیریا یا خون کے سفید خلیے ہوتے ہیں لیکن ان میں کوئی علامات نہیں ہوتیں، انھیں عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت نہیں ہوتی، [15] جبکہ حمل کے دوران یہ ایک استثناء ہے۔ [16] اکثر انفیکشن والے افراد کو، علامات شروع ہوتے ہی اینٹی بائیوٹکس کا ایک مختصر کورس دیا جا سکتا ہے یا طویل مدتی اینٹی بایوٹک کو احتیاطی اقدام کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [17]

تقریباً ایک سال میں 150 ملین افراد کو پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہوتا ہے ۔ یہ مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ عام ہے ۔ خواتین میں بیکٹیریل انفیکشن سب سے زیادہ پائی جانے والی قسم ہے ۔ [18] 10فیصدخواتین کو ایک مخصوص سال میں پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہوتا ہے اور نصف خواتین کو اپنی زندگی میں کسی وقت کم از کم ایک بار یہ انفیکشن ہوتا ہے۔ [6] یہ اکثر 16 اور 35 سال کی عمر کے درمیان ہوتے ہیں۔ ایک سے زائد بار [6] ہونا عام ہے۔ [6] پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو قدیم زمانے سے ہی ایبرس پیپرس میں پہلی دستاویزی تفصیل کے ساتھ بتاریخ c. 1550 قبل مسیح میں بیان کیا گیا تھا [19]

لیڈ کا ویڈیو خلاصہ ( اسکرپٹ )

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Urinary Tract Infection"۔ Centers for Disease Control and Prevention (CDC)۔ 17 اپریل 2015۔ 2016-02-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-09
  2. ^ ا ب پ ت AL Flores-Mireles؛ JN Walker؛ M Caparon؛ SJ Hultgren (مئی 2015)۔ "Urinary tract infections: epidemiology, mechanisms of infection and treatment options."۔ Nature Reviews. Microbiology۔ ج 13 شمارہ 5: 269–84۔ DOI:10.1038/nrmicro3432۔ PMC:4457377۔ PMID:25853778
  3. ^ ا ب R Colgan، M Williams، JR Johnson (1 ستمبر 2011)۔ "Diagnosis and treatment of acute pyelonephritis in women."۔ American Family Physician۔ ج 84 شمارہ 5: 519–26۔ PMID:21888302
  4. ^ ا ب Nicolle LE (2008)۔ "Uncomplicated urinary tract infection in adults including uncomplicated pyelonephritis"۔ Urol Clin North Am۔ ج 35 شمارہ 1: 1–12, v۔ DOI:10.1016/j.ucl.2007.09.004۔ PMID:18061019
  5. Jeffrey M. Caterino; Scott Kahan (2003). In a Page: Emergency medicine (انگریزی میں). Lippincott Williams & Wilkins. p. 95. ISBN:9781405103572. Archived from the original on 2017-04-24.
  6. ^ ا ب پ ت ٹ ث S Salvatore، S Salvatore، E Cattoni، G Siesto، M Serati، P Sorice، M Torella (جون 2011)۔ "Urinary tract infections in women."۔ European Journal of Obstetrics, Gynecology, and Reproductive Biology۔ ج 156 شمارہ 2: 131–6۔ DOI:10.1016/j.ejogrb.2011.01.028۔ PMID:21349630
  7. Collaborators. GBD 2015 Disease and Injury Incidence and Prevalence (8 اکتوبر 2016)۔ "Global, regional, and national incidence, prevalence, and years lived with disability for 310 diseases and injuries, 1990–2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015."۔ Lancet۔ ج 388 شمارہ 10053: 1545–1602۔ DOI:10.1016/S0140-6736(16)31678-6۔ ISSN:0140-6736۔ PMC:5055577۔ PMID:27733282 {{حوالہ رسالہ}}: |first1= باسم عام (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link)
  8. Collaborators. GBD 2015 Mortality and Causes of Death (8 اکتوبر 2016)۔ "Global, regional, and national life expectancy, all-cause mortality, and cause-specific mortality for 249 causes of death, 1980–2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015."۔ Lancet۔ ج 388 شمارہ 10053: 1459–1544۔ DOI:10.1016/S0140-6736(16)31012-1۔ PMC:5388903۔ PMID:27733281 {{حوالہ رسالہ}}: |first1= باسم عام (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link)
  9. ^ ا ب Lane, DR; Takhar, SS (August 2011).
  10. Woodford, HJ; George, J (February 2011).
  11. Study Guide for Pathophysiology (5 ایڈیشن)۔ Elsevier Health Sciences۔ 2013۔ ص 272۔ ISBN:9780323293181۔ 2016-02-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  12. Introduction to Medical-Surgical Nursing۔ Elsevier Health Sciences۔ 2015۔ ص 909۔ ISBN:9781455776412۔ 2020-03-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-17
  13. ^ ا ب "Therapeutics Initiative | [135] Empiric Antibiotic Therapy for Uncomplicated Lower Urinary Tract Infections" (کینیڈی انگریزی میں). Therapeutics Initiative. Archived from the original on 2022-04-17. Retrieved 2022-09-25.
  14. William R. Jarvis (2007)۔ Bennett & Brachman's hospital infections. (5th ایڈیشن)۔ Philadelphia: Wolters Kluwer Health/Lippincott Williams & Wilkins۔ ص 474۔ ISBN:9780781763837۔ 2016-02-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  15. Ferroni, M; Taylor, AK (November 2015)
  16. Glaser, AP; Schaeffer, AJ (November 2015)
  17. 1"Recurrent uncomplicated cystitis in women: allowing patients to self-initiate antibiotic therapy".
  18. Colgan, R; Williams, M (2011-10-01)
  19. Antoine Al-Achi (2008)۔ An introduction to botanical medicines : history, science, uses, and dangers۔ Westport, Conn.: Praeger Publishers۔ ص 126۔ ISBN:978-0-313-35009-2۔ 2016-05-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا