پیٹاگونیا
جنوبی ارجنٹائن کا بلند اور بنجر سطح مرتفع پیٹاگونیا 297000 مربع میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کا جنوبی علاقہ انتہائی خشک اور سرد ہے۔
کوہ انڈیز کے مشرق کی جانب واقع یہ علاوہ نیوکوین اور کولوراڈو دریاؤں کے جنوب میں ہے۔ یہ خطہ دو ملکوں ارجنٹائن اور چلی میں پھیلا ہوا ہے۔
یہ علاقہ معدنی دولت سے مالا مال ہے اور کان کنی، ماہی گیری اور شمالی علاقوں میں زراعت کا پیشہ اہم صنعتیں ہیں۔
ویکی ذخائر پر پیٹاگونیا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |