پیٹرایلن
پیٹر جان ایلن (31 دسمبر 1935ء - 22 جون 2023ء) آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1965ء میں ایک ٹیسٹ کھیلا۔[1]
ایلن 1965ء میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | برسبین, کوئنزلینڈ, آسٹریلیا | 31 دسمبر 1935|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 22 جون 2023 | (عمر 87 سال)|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
واحد ٹیسٹ (کیپ 236) | 10 دسمبر 1965 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرک انفو، 22 جون 2023 |
زندگی اور کیریئر
ترمیموہ لمبے قد کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ میڈیم باؤلر تھے جنھوں نے 1959-60ء کے سیزن میں کوئنز لینڈ کے لیے اپنا اول درجے کا ڈیبیو کیا، لیکن اس کے بعد انھوں نے کچھ وقت وکٹوریہ کے ساتھ وابستہ رہے اور اس وقت تک کرکٹ میں خود کو نمایاں نہیں کیا جب تک کہ وہ کوئینز لینڈ واپس نہیں آ گئے۔[2] 1963ء شیفیلڈ شیلڈ میں مسلسل اچھی فارم کے بعد اس نے 1964-65ء میں آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا لیکن اس دورے کے آغاز میں وہ بیمار ہونے کے باعث ٹیسٹ میں نہیں کھیلے۔ انھوں نے 1965ء میں برسبین میں پہلے ٹیسٹ میں بولنگ کا آغاز کیا[3] 66 اور ایشز سیریز کے ڈرا ہوئے میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ انھیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ایلن کونولی کے حق میں ڈراپ کر دیا گیا، لیکن جنوری 1966ء میں وکٹوریہ کے خلاف کوئنز لینڈ کے لیے پہلی اننگز میں 61 رنز کے عوض 10 وکٹیں لینے کے بعد چوتھے ٹیسٹ کے لیے انھیں واپس بلا لیا گیا تاہم، وہ ٹیسٹ سے عین قبل زخمی ہو گئے تھے[4] اور ان کی جگہ گراہم میک کینزی نے لی، جنھوں نے 48 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کی ایک اننگز سے فتح کے خاص کردار ٹھہرے۔ اور 16.36 کی اوسط سے 46 وکٹوں کے مالک بنے انھوں نے 1985ء سے 1991ء تک کوئینز لینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی میں خدمات انجام دیں۔ بعد میں انھوں نے برسبین میں کوئین الزبتھ دوم اسٹیڈیم کا انتظام سنبھالا[5]
اعزاز
ترمیم14 جولائی 2000ء کو، ایلن کو ان کی کرکٹ کی کامیابیوں کے لیے آسٹریلین اسپورٹس میڈل سے نوازا گیا[6]
وفات
ترمیمپیٹرایلن 22 جون 2023ء کو کوئنزلینڈ، آسٹریلیا میں وفات پا گئے۔ ان کی عمر 87برس تھی۔[7] [8]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Peter Allan"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2021
- ↑ The Oxford Companion to Australian Cricket, Oxford, Melbourne, 1996, pp. 13–14.
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Peter_Allan_(Australian_cricketer)#cite_note-OCAC-2
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Peter_Allan_(Australian_cricketer)#cite_note-3
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Peter_Allan_(Australian_cricketer)#cite_note-4
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Peter_Allan_(Australian_cricketer)#cite_note-7
- ↑ "Vale Peter Allan"۔ 22 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2023
- ↑ "Former Australia and Queensland paceman Peter Allan dies aged 87"۔ ESPNcricinfo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2023