پیٹر ایڈورڈ میکانٹائر (پیدائش: 27 اپریل 1966ء گیسبورن، وکٹوریہ) آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1995ء سے 1996ء تک دو ٹیسٹ کھیلے[1] وہ ایک لیگ اسپن باؤلر تھے، وہ ایک ایسے وقت میں وارد ہوئے جب اسپن گیند باز شین وارن اور سٹورٹ میک گل ٹیم کا حصہ تھے اور ان ہر طرح کے زیادہ باصلاحیت ہونے کی وجہ سے نتیجتاً وہ کبھی قومی سطح پر خود کو منوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انھوں نے جو دو ٹیسٹ کھیلے، اس میں ایک 1995ء میں ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف اور دوسرا 1996ء میں نئی ​​دہلی میں بھارت کے خلاف تھا پیٹر میکانٹائر نے سچن ٹنڈولکر کے خلاف بے مثال باولنگ کی دہلی میں ایک ٹیسٹ میں اکتوبر 1996ء کے اس ٹیسٹ میں (شین وارن انگلی کی سرجری کے بعد ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔ کپتان کے طور پر یہ ٹنڈولکر کا پہلا میچ تھا اور اسے میکانٹائر نے دوسری ہی گیند پر مارک واہ کے ہاتھوں 10 کے سکور پر کیچ کرایا۔ میکانٹائر نے 103 کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں [2] یہ ان کا دوسرا ٹیسٹ تھا اور وارن کی واپسی کے بعد اس نے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلا۔ 1995-96ء شیفیلڈ شیلڈ کے فائنل میں، اس نے اور جنوبی آسٹریلیا کے آخری دو بلے باز شین جارج نے ڈرا کو یقینی بنانے کے لیے مغربی آسٹریلیا کے گیند بازوں کو 40 منٹ تک روکے رکھا اور اس کے نتیجے میں، سیزن کے شیلڈ مقابلے میں جنوبی آسٹریلیا کی فتح ہوئی۔ انھوں نے 2002ء میں اول درجہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی،

پیٹر میکانٹائر
ذاتی معلومات
مکمل نامپیٹر ایڈورڈ میکانٹائر
پیدائش (1966-04-27) 27 اپریل 1966 (عمر 58 برس)
گیسبورن, وکٹوریہ (آسٹریلیا), آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک گوگلی گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1988–89 سے 91–1990وکٹوریہ کرکٹ ٹیم
1992–93 سے 02–2001جنوبی آسٹریلیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 2 97
رنز بنائے 22 798
بیٹنگ اوسط 7.33 8.06
100s/50s –/– –/–
ٹاپ اسکور 16 43
گیندیں کرائیں 393 25372
وکٹ 5 322
بولنگ اوسط 38.79 39.66
اننگز میں 5 وکٹ 12
میچ میں 10 وکٹ 2
بہترین بولنگ 3/103 6/43
کیچ/سٹمپ –/– 33/–

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم