پیٹرک متوتاوا
پیٹرک کالتانیکی متوتاوا (پیدائش: 27 ستمبر 1991ء) ایک وانواتوان کرکٹر ہے۔ [1] انھوں نے 2013ء آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن سکس ٹورنامنٹ میں کھیلا۔ [2]بعد ازاں ستمبر 2019ء میں انھیں ملائیشیا کے خلاف سیریز کے لیے وانواتو کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [3] سیریز کے دوسرے میچ میں متوتاوا نے 52 گیندوں پر 103 رنز بنائے، وہ وانواتو کے لیے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ [4]اپریل 2022ء میں اس نے بطور کھلاڑی کوچ ڈنمارک میں ہرننگ کرکٹ کلب کے ساتھ 6ماہ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ [5] اس نے سکندربرگ میں سورنر کے خلاف کلب کے لیے ڈیبیو کرتے ہوئے 55 گیندوں میں 99 رنز بنائے۔ [6]
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | پیٹرک کالتانیکی متوتاوا |
پیدائش | 27 ستمبر 1991 |
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
تعلقات | اینڈریو مانسل (کزن) |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ٹی20 (کیپ 15) | 9 جولائی 2019 بمقابلہ پاپوا نیو گنی |
آخری ٹی20 | 16 مارچ 2023 بمقابلہ فجی |
ماخذ: Cricinfo، 15 ستمبر 2022ء |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Patrick Matautaava"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2015
- ↑ "ICC World Cricket League Division Six, Nigeria v Vanuatu at St Brelade, Jul 21, 2013"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2015
- ↑ "Vanuatu Squad"۔ Malaysian Cricket Association۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2019
- ↑ "Live Cricket Streaming of Malaysia vs Vanuatu 4th T20I Match Online"۔ Lastly.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2019
- ↑ "Matautaava Signs for Danish Side Herning Cricket Club"۔ Vanuatu Daily Post (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2022
- ↑ Rod Lyall (2022-04-28)۔ "Eurowrap: Matautaava stars in Denmark"۔ Emerging Cricket (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2022