پیٹریفائڈ فاریسٹ نیشنل پارک

پیٹریفائیڈ فارسٹ نیشنل پارک Petrified Forest Park، ریاستہائے متحدہ کی ریاست ایریزونا میں ایک قومی پارک ہے۔

End-on view of a large reddish log in an eroded landscape
پیٹریفائڈ فارسٹ نیشنل پارک میں ایک درخت کے تنے کے رکاز کے ٹکڑے کی تصویر

اس پارک میں ان درختوں کی حجری باقیات موجود ہیں جو برسوں پہلے پتھر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔یہ جنگل شمال مشرقی ایریزونا میں واقع ہے اور اس کا رقبہ 88,500 ہیکٹر ہے۔ اس علاقے میں زیادہ تر پتھر میں تبدیل شدہ لکڑی کا تعلق مخروطی درخت کی ایک قسم سے ہے جسے ایریزونا پتھر کا درخت کہا جاتا ہے، [1]جو ایک معدوم پودا ہے۔ اس فاریسٹ نیشنل پارک میں دیگر پودوں اور جانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

آج کل، یہ پارک، علاقے میں صحرا کا منظر پیش کرتا ہے، لیکن ٹریاسک دور کے آخر میں، یعنی تقریباً 225 ملین سال پہلے، اس علاقے کی سطح دیوہیکل درختوں کے جنگلات اور سبز دلدلوں سے ڈھکی ہوئی تھی۔ ممکن ہے کہ آتش فشاں پھٹنے سے یہ زمینیں بنجر ہو گئی ہوں۔

درختوں کے تنے آہستہ آہستہ آتش فشاں راکھ اور کیچڑ کی موٹی تہوں کے نیچے دب گئے اور پھر پانی اپنے ساتھ سلیکون مواد کو ان تہوں کے نیچے اور درختوں کے تنوں تک لے آیا۔ سلیکون ایک معدنیات ہے جو قدرتی تحفظ کے طور پر کام کرتی ہے اور اس وجہ سے ان درختوں کی لکڑی کوارتز میں بدل گئی۔ ریاستہائے متحدہ کے جنوب مغرب کی زمینی سطح کو ارضیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اوپر کی طرف دھکیلنے کے بعد، موجودہ قدرتی زمین کی تزئین رفتہ رفتہ بنتی گئی اور ایریزونا کے اس نیشنل پارک سمیت کچھ جگہوں پر پٹریفائڈ لکڑی ہوا اور بارش کے کٹاؤ کی وجہ سے زمین سے ہٹ گئی۔

اس علاقے کو سنہ 1906ء میں قومی یادگار کے طور پر تسلیم کیا گیا اور 9 دسمبر، 1962ء کو یہ ایک قومی پارک بن گیا۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Araucarioxylon arizonicum
  2. "Petrified Forest National Wilderness Area"۔ Wilderness.net۔ 2013-05-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-03-07