پی 53 (لحمیہ)
P53 لحمیہ ایک انتساخی فاعل (transcription factor) ہے جو خلوی چکر (cell cycle) کی نظمیت کو قائم کرتا ہے اور اس کا تحفظ کرتا ہے۔ اور چونکہ خلوی چکر میں بینظمی کی وجہ سے ہی خلیات کی بے قابو نشونما شروع ہوتی ہے اور اس بے قابو نشو و نما سے ہی سرطان (cancer) نمودار ہوتا ہے لہذا یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ p53 لحمیہ اصل میں وراثہ کابت الورم (tumor suppressor gene) کے طور پر کام کرتا ہے اور جاندار کو سرطان سے بچاتا ہے۔ اگر اس لحمیہ کو پیدا کرنے والے وراثے (gene) میں کوئی طفرہ (mutation) پیدا ہوجائے تو یہ ظاہر ہے کہ اس کے ترجمے (translation) سے بننے والا یہ p53 لحمیہ بھی نقص یافتہ ہوگا اور اپنا کام (یعنی خلوی چکر کی نظمیت کرنا) درست انجام نہیں دے پائے گا جس کے باعث سرطان پیدا ہوجانے کے امکانات وسیع ہوجائیں گے۔ اس p53 لحمیہ کو تیار کرنے والا وراثہ بھی اسی کے نام پر p53 وراثہ کہلایا جاتا ہے۔
tumor protein p53 | |||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
Identifiers | |||||||||||||||
Aliases | Tumor suppressor p53transformation-related protein 53tumor supressor p53TP53mutant tumor protein 53p53 tumor suppressorantigen NY-CO-13phosphoprotein p53Tumor Suppressor Protein p53cellular tumor antigen p53tumor protein 53p53 | ||||||||||||||
External IDs | GeneCards: [1] | ||||||||||||||
| |||||||||||||||
Orthologs | |||||||||||||||
Species | Human | Mouse | |||||||||||||
Entrez |
|
| |||||||||||||
Ensembl |
|
| |||||||||||||
UniProt |
|
| |||||||||||||
RefSeq (mRNA) |
|
| |||||||||||||
RefSeq (protein) |
|
| |||||||||||||
Location (UCSC) | n/a | n/a | |||||||||||||
PubMed search | n/a | n/a | |||||||||||||
Wikidata | |||||||||||||||
|
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر پی 53 (لحمیہ) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |