باردار ذرہ
برقی بار کا حامل ذرّه
(چارجڈ پارٹيكل سے رجوع مکرر)
طبیعیات اور کیمیاء میں باردار ذرہ (charged particle) ایک ایسا ذرہ ہوتا ہے کہ جو کسی برقی بار کا حامل ہو۔ یہ ذرہ، کوئی زیرجوہری ذرہ (subatomic particle) بھی ہو سکتا ہے اور یا پھر کوئی آئون بھی۔ اس طرح کے باردار ذرات کے ایک مجموعہ کو یا کسی گیس کو جو جو بڑی مقدار میں باردار ذرات رکھتی ہو، پلازما (plasma) کہا جاتا ہے اور یہ پلازمہ، مادے کی چوتھی حالت کہلاتی ہے (پہلی تین حالتیں ؛ٹھوس، مائع اور گیس ہیں)۔