چاچڑ قبیلہ
چاچڑ قبیلہ ایک سندھی قبیلہ ہے۔ جو سندھ کے کچے علاقہ میں زیادہ تر آباد ہے۔ چاچڑ سندھی زبان کے بعد پنجاب میں سرائیکی بھی بولتے ہیں۔ چاچڑ قبیلے کا موجودہ چیف سردار حاجی خان چاچڑ (پنو عاقل) ہے جن کی سیاسی وابستگی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے اور دو مرتبہ صوبائی اسمبلی سندھ کے ارکان بھی منتخب ہو چکے ہیں۔کشمور ضلع سے تعلق رکھنے والے میر غلام اصغر خان چاچڑ کا بھی چاچڑ برادری کے طاقتور ترین سرداروں میں ہوتا ہے ان کا تعلق بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے سندھی ادب, علم و فیض, فتویٰ, تاریخ اور سیاست کا بڑا نام مفتی عبد الوہاب چاچڑ (پیدائش 1942)بھی اس قبیلے کی بڑی معزز شخصیت ہیں۔ آپ درجنوں اردو اور سندھی کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ کی فتویٰ سندھ میں حرف آخر کی حیثیت رکھتی ہے۔ مفتی صاحب کی سیاسی وابستگی جمیعت علما اسلام (ف) سے ہے اور آپ مولانا فضل الرحمان کے بہت قریب ہیں۔ علامہ صاحب دو مرتبہ سندھ صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہار چکے ہیں۔ حضرت کی زیر نگرانی سکھر سے ماہوار شریعت 1973ع سے جاری ہے جو سندھی ادب کا شاہکار سمجھا جاتا ہے.
گنجان آبادی والے علاقے | |
---|---|
پاکستان | |
زبانیں | |
سندھی زبان، سرائیکی زبان | |
مذہب | |
اسلام | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
سندھی |