چبھڑ
[1]چبھڑ۔ ایک خود رُو سبزی اور پھل
{{{مضمون کا متن}}} تلفظ: چِب بھَڑ۔ اصل : پنجابی، اسمِ نکرہ، مذکر
یہ پنجاب پاکستان کے ہلکی میرا اور ریتلی زمین کے علاقوں میں پیدا ہونے والا ایک پھل ہے، بعض لوگ اس کو سبزی کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ بہ ظاہر یہ خربوزے اور کھیرے کی صورت پر ہوتا ہے مگر حجم میں بہت چھوٹا ہوتا ہے۔ ایک عام چبھڑ ایک سے ڈیڑھ انچ تک لمبائی کا بیضوی شکل کا ہوتا ہے۔ اس کی بیل، پتوں اور پھولوں کے سائز کی نسبتیں بھی وہی ہوتی ہیں۔ یعنی پتے چھوٹے، بیلیں اور پھول باریک۔
جب کچا ہو تو اس کا رنگ ہلکی اور گاڑھی سبز رنگ کی دھاریوں اور نقطوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ تب یہ سخت کڑوا ہوتا ہے۔ پک جانے پر اس کا رنگ زردی مائل ہو جاتا ہے اور ذائقہ نمکین اور ترش ملا جلا ہوتا ہے۔ عام طور پر اس کی باضابطہ کاشت نہیں کی جاتی۔ موسمِ گرما کے شروع میں اگتا ہے اور 45 سے 60 دن میں اس کا پھل کھانے کے قابل ہو جاتا۔ بھیڑ بکری، اونٹ اور چراگاہ کے دوسرے جانور اس کو پتوں شاخوں سمیت بڑی رغبت سے کھا لیتے ہیں۔ گلہ بانوں کے بچے اس پھل سے خاص طور پر بہت مانوس ہوتے ہیں۔ چبھڑ سے کسی قدر بڑے حجم (لمبائی 3 سے 5 انچ) کا انہیں خواص کا حامل ایک پھل ہے جسے گرِبھَڑ کہتے ہیں۔ یہ اصولی طور پر چبھڑ ہی کی قسم ہے، بس حجم کا فرق ہے۔
چبھڑ اور گربھڑ دونوں قبض کشا اور مصفیء خون ہیں۔ اطباء کے مطابق ان کی تاثیر "سرد خشک" ہوتی ہے۔ زیادہ مقدار میں کھا لینے سے جلاب لگ جاتے جو ایک دو دن میں خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم#رجوع_مکرر ہدف صفحہ کا نام