چترا (21 مئی 1965 - 21 اگست 2021) ایک ہندوستانی اداکارہ تھیں جو ملیالم سنیما  کی مشہور و معروف اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں[1][2][3][4]۔ انھوں نے سو سے  زائد فلموں میں اداکاری کی تھی۔ انھوں نے 1983 میں اپنی پہلی فلم اتکلاشم میں پریم نذیر اور موہن لال کے ساتھ کام کیا۔ انھیں  "نالنائی چتھرا" کا لقب دیا گیا ان کی وجہ شہرت ایک آئل کمپنی کا اشتہار بنا جس میں انھوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

چترا
معلومات شخصیت
پیدائش 25 فروری 1965ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چینائی ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 اگست 2021ء (56 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات بندش قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلم اداکارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ملیالم   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی

ترمیم

وہ  اکیس مئی 1965 کو  کوچنئی میں مادھون اور دیوی  کے گھر پیدا ہوئیں۔ تین بچوں میں ان کا نمبر دوسرا تھا۔ ان کی ایک بڑی بہن دیپا اور ایک چھوٹی بہن دیویا ہے۔ انھوں نے آئی سی ایف ہائر سیکنڈری اسکول، چنئی میں تعلیم حاصل کی[5]۔ انھوں نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اور پھر  فلمی  مصروفیت کی وجہ سے اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ سکیں۔

شادی

ترمیم

ان کی شادی 1990 سے وجئے راگھون سے ہوئی تھی۔ ان کی ایک بیٹی ہے۔انھوں نے اپنی شادی کے بعد فلموں سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ چنئی کے سالیگرام میں مقیم تھیں۔ انھوں نے تامل سیریلز میں  بھی اداکاری کی۔

فلمیں اور ٹی وی

ترمیم

ہندی فلمیں

ترمیم

سال 1982 میں فلم رضیہ میں کام کیا۔

سال 1984 میں فلم ایک نئی پہیلی میں کام کیا۔

تیلگو فلمیں

ترمیم

سال 1981 میں فلم   امواسیہ چندروڈو  میں بطور   سلوچنا

سال 1983 میں فلم    گاجو بومالو  

سال 1986  میں  فلم پادھاریلا امائی  

سال 1988 میں  فلم نیتی سواتنترم    میں بطور بے بی

سال 1988 میں  فلم اندرا دھناسو  میں بطور  ارونا

سال 2005  میں فلم  پریمنچکا میں بطور   نکیتا کی ماں

ٹی وی

ترمیم

مناسی (دوردرشن ملیالم)

کیلاو مناسو (راجشری تمل)

آسیگل

ادھوگستان

ساریوم الائی تھپم الائی - مائیکرو تھوڈر میکرو سنتھنیگل

ناگما (تیلگو) بطور اندرانی

کاناواروکاگا (سن ٹی وی)

وفات

ترمیم

فلموں اور ٹی وی سے ریٹائرمنٹ کے تقریبا اٹھارہ سالوں کے بعد انھوں نے پھر ایک فلم کی اور فلموں کو چھوڑنے کی وجہ بچوں کی دیکھ بھال بتایا، وہ زیادہ فلمیں نہ کر سکیں اور حرکت قلب بند ہو جانے سے جلد دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ وہ 21 اگست 2021 کو چنئی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Popular South Indian actor 'Nallenai' Chitra passes away". The News Minute (انگریزی میں). 21 اگست 2021. Retrieved 2021-08-22.
  2. "Chitra - Malayalam actress"۔ Mallu Movies۔ 2013-10-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-26
  3. Chithra - cinediary
  4. "Chithra Profile"۔ Metromatinee۔ 2013-07-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-26
  5. "ലൊക്കേഷനില്‍ ആരോടും സംസാരം പാടില്ല; ഷൂട്ടിങ് തീര്‍ന്നാല്‍ നേരെ മുറിയിലേക്ക്.. തടവറയിലടച്ച ജീവിതം, ചിത്ര തുറന്ന് പറയുന്നു". www.mangalam.com (انگریزی میں). Retrieved 2021-08-22.